About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Black Day was observed in the Islamia University of Bahawalpur to express solidarity with Kashmiris

PR No. 421/22, dated 27.10.2022
Directorate of Public Relations, Islamia University Bahawalpur
Under the direction of Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob, Vice Chancellor, the Islamia University of Bahawalpur Black Day observed in the Islamia University of Bahawalpur to show solidarity with Kashmiris. On this occasion, special events, walk and photo contests were organized in all campuses against the right of self-determination of Kashmiris and the usurpation of occupied Kashmir by India. The participants said that it is difficult to find an example of the oppression and cruelty shown to the people of Kashmir in the history of the world. 27 October 1947 has become a black day in history when Indian troops illegally landed in Kashmir. From that day, the freedom struggle began and till today the fourth generation of Kashmiris is fighting for their freedom. The Indian government abolished the special status of occupied Kashmir and destroyed the identity of Kashmiris and divided the region into different parts. In this regard, the Department of Pakistan Studies organized a special seminar. Dean Faculty of Law Prof. Dr. Aftab Hussain Gillani and other teachers said that the hearts of Pakistanis beat with Kashmiris. Quaid-e-Azam had said that Kashmir is the artery of Pakistan. Pakistan blatantly presented Kashmir as a global problem, as a result of which the Indian government became a victim of panic and increased oppression and violence against Kashmiris. The day is not far when Kashmiris will breathe the air of freedom.


KBD eng

 


پی آر نمبر 421/22
 مورخہ 27.10.2022
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور 
اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے یوم سیاہ بھر پور انداز سے منایا گیا۔ اس موقع پروائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی ہدایت پر تمام کیمپسز میں کشمیریوں کے حق خودارادیت اور مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف خصوصی تقریبات سیمینار و تصاویری مقابلے منعقد ہوئے۔ شرکاء نے کہا کہ اہلیانِ کشمیر کے ساتھ جس جبر اور ظلم کا مظاہرہ کیا گیا اُس کی مثال دنیا کی تاریخ میں ملنا مشکل ہے۔ 27 اکتوبر1947 کا دن تاریخ میں ایک سیاہ دن کی حیثیت اختیار کر چکا ہے جب بھارتی فوجیں غیر قانونی طور پر کشمیر میں اُتریں۔ اُس دن سے جدوجہد آزادی کا آغاز ہوا اور آج تک کشمیریوں کی چوتھی نسل اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہی ہے۔ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے کشمیریوں کی شناخت ختم کر ڈالی اور خطہ کو مختلف حصوں میں تقسیم کر کے تحریک آزادی کو ختم کرنے کی مذموم کوشش کی۔ اس سلسلے میں شعبہ پاکستان سٹڈیز نے خصوصی سیمینار منعقد کیا۔ ڈین فیکلٹی آف لاء پروفیسر ڈاکٹر آفتاب حسین گیلانی اور دیگر اساتذہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ قائداعظم نے کہا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ پاکستان نے کشمیر کوواشگاف انداز میں عالمی مسئلے کے طور پر پیش کیا جس کے نتیجے میں بھارتی حکومت بوکھلاہٹ کی شکار ہو گئی اور کشمیریوں پر جبر و تشدد میں اضافہ کر دیا۔ وہ دن دور نہیں کہ جب کشمیری آزاد ی کی فضاؤں میں سانس لیں گے۔


KBD urdu

 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.