About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Book Reading should be encouraged to promote the culture of tolerance in the society, Engr. Muhammad Baligh Ur Rehman

PR No. 20/23
Date: 18/1/2023
Directorate of Public Relations
Islamia University of Bahawalpur 
Governor Punjab Muhammad Baligh ur Rehman while speaking at the launching ceremony of the book "22 Log" by Alumni Sajjad Parvez organized by the Islamia University of Bahawalpur at the Governor House Lahore said that there is a need to promote the culture of book reading in the society. He said that due to social media, the trend of reading books among the youth has decreased. He said that book reading should be encouraged to promote the culture of tolerance and tolerance in the society. The Governor of Punjab said that the book "22 Log" is not only a book but the essence of the academic, intellectual, artistic and research life of 22 unemployed people. He said that this book includes detailed interviews of those personalities who have a prominent position in the field of art, education, research, journalism, literature and history. Governor Punjab also appreciated the efforts of Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob, Vice Chancellor, the Islamia University of Bahawalpur in this regard. Governor Punjab Muhammad Baligh ur Rehman further said that as the chancellor, I am working to create a consortium in seven important areas by mobilizing the Vice-Chancellors of the universities of Punjab. Among them, there was a review meeting regarding the consortium established on financial discipline and governance in the universities. In which some decisions were made on how to improve the management of universities and other matters. Speaking on this occasion, Vice Chancellor, the Islamia University of Bahawalpur Engr. Prof. Dr. Athar Mehboob said that it is a joyous occasion for me that this prestigious event is the book "22 Log" published under the efforts of Directorate of Press Media and Publications of the Islamia University of Bahawalpur. The launch ceremony is being held at the Governor's House, which is authored by Sajjad Parvez. Sajjad Parvez not only belongs to Bahawalpur region but he is also a former student of Islamia University of Bahawalpur. The Islamia University is proud that Sajjad Parvez is the bearer of sanctity of letter, voice and pen. His book "22 Log" is based verbatim and on interviews with leading artists of the world of art whom it is a privilege to meet, read and receive their fees. These personalities are united in their imagination, art, intelligence, thought and civilization and with their efforts, they give a new direction to the times and contribute to the process of evolution. Sajjad Parvez aired his interviews on Hawa Ka Dosh, which became part of the archive after being heard by the audience. The Vice-Chancellor said that interviewing these personalities associated with the world of literature, research, art, music, history and sound was an act of courage. But the skill with which Sajjad Parvez has presented the journey of his life in the words of these personalities is worthy of praise. He said that in this book, Sajjad Parveez has explored the lives and thoughts of famous personalities in such a way that Sajjad Parveez called me felt close to Naresh Kumar Shad, Tahir Masood and Dr. Asif Farrakhi. The Vice-Chancellor said that his interview is also included in this book. On this Occasion, Shahzad Ahmed Khalid, Director of Press Media and Publications said that in today's era, it is important to inform about the performance of educational institutions, no matter how famous they are.  Practically, a glimpse of this awareness is possible from a newspaper headline, radio, TV channel reports and social media updates and posts. Alhamdulillah Department of Public Relations, the Islamia University of Bahawalpur is trying to convey the curricular and co-curricular activities organized in the centenary great educational institution to the public opinion in a timely manner. Mujeeb Rehman Shami, Senior Journalist, Columnist, Ms. Amna Mufti, Screenwriter, Columnist, Novelist, Ms. Farzana Aqib, Author, Naeem Masood, Columnist, Amjad Ali Kaliar, Columnist and author of the book Sajjad Pervaiz also addressed the event. On this occasion, Prof. Dr. Shazia Anjum Dean Faculty of Chemical and Biological Sciences, Prof. Dr. Jawad Hussain Dean Faculty of Management Sciences and Commerce, Prof. Dr. Aftab Hussain Gillani, Dean Faculty of Law, Prof. Dr. Tahir Hussain Dean Faculty of Computing, Prof. Dr. Sheikh Shafiq ur Rehman Dean Faculty of Islamic Learning, Prof. Dr. Saeed Ahmed Buzdar Dean Faculty of Physical and Mathematical Sciences, Prof. Dr. Irshad Hussain Dean Faculty of Education, Prof. Dr. Mansoor Khalid Dean Faculty of Veterinary and Animal Sciences, Prof. Dr. Moazzam Jameel Registrar, Prof. Dr. Abu Bakr Treasurer, Prof. Dr. Sajjad Ahmed Paracha, Controller of Examinations, Prof. Dr. Asif Naveed Ranjha, Director Advanced Studies and Research Board, Ms. Maria Ansari, Principal University College of Art and Design, Dr. Azhar Hussain, Director of Alumni, Dr. Shanayyara, Chief Public Relations, Zahid Sulman, Additional Director, Printing Press, Ms. Fatima Junaid, Deputy Registrar Public Affairs, faculty members, professors and important personalities from various walks of life were present.

 

پی آر او نمبر23/20،  مورخہ18.01.2023
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے گورنر ہاؤس لاہور میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے زیر اہتمام ایلومینائی سجاد پرویز کی ''  22 لوگ''  کتاب کی رونمائی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں کتب بینی کا کلچر فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کی وجہ سے نوجوانوں میں کتابیں پڑھنے کا رحجان کم ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں برداشت تحمل و رواداری کے کلچر کو فروغ دینے کیلئے کتب بینی کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ کتاب ''22 لوگ'' صرف کتاب ہی نہیں بلکہ 22 نابغہ روزگار افراد کی علمی، فکری، فنی و تحقیقی زندگی کا نچوڑ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کتاب میں ان شخصیات کے تفصیلی مصاحبے شامل ہیں جو فن، تعلیم، تحقیق، صحافت، ادب اور تاریخ کے میدان میں ایک نمایاں مقام  رکھتے ہیں۔ گورنر پنجاب نے اس حوالے سے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے وائس چانسلر کی کاوش کو بھی سراہا۔ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے مذید کہا کہ بطور چانسلر پنجاب کی جامعات کے وائس چانسلرز کو متحرک کر کے سات اہم شعبوں پر کنسورشیم بنانے پر کام کر رہا ہوں۔ ان میں سے یونیورسٹیوں میں فنانشل ڈسپلن اور گورننس پر قائم کنسورشیم کے حوالے سے ایک جائزہ اجلاس تھا۔ جس میں کچھ فیصلے کئے گئے کہ یونیورسٹیوں کی مینجمنٹ اوردیگر معاملات کو کس قدر بہتر کیا جائے۔ اس موقع پر  وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے لئے ایک مسرت وانبساط کا موقع ہے کہ یہ پُروقار تقریب اسلامیہ یونیورسٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف پریس میڈیا اینڈ پبلیشنز کی کاوشوں کے زیر اہتمام شائع ہونے والی کتاب ''22 لوگ'' کی تقریب رونمائی گورنر ہاؤس میں منعقد ہو رہی ہے جس کے مصنف سجاد پرویز ہیں۔ سجاد پرویز کا تعلق نہ صرف خطہ بہاول پور سے ہے بلکہ وہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے سابق طالب علم بھی ہیں۔ اسلامیہ یونیورسٹی کو فخر ہے کہ سجاد پرویز حرف وصوت اور قلم کی حرمت کے علمبردار ہیں۔ اُن کی کتاب ''22 لوگ'' حرف ولفظ ومعانی اور جہان فن کے ان سرگردہ ہنرکاروں کے انٹرویوز پر مبنی ہے جن سے ملنا، انہیں پڑھنا  اور ان کے فیص حاصل کرنا ایک اعزاز ہوتا ہے۔ یہ شخصیات اپنے تخیل، فن، ذہانت، فکر اور تہذیب میں یکتا ہوتے ہیں اور اپنی کاوشوں سے زمانے کو ایک نیا راستہ بتاتے ہیں اور ارتقاء کے عمل میں اپنا حصہ ڈالتے ہیں۔ ہوا کے دوش پر سجاد پرویز نے ان کے انٹرویوز نشر کیے جو سامعین کی سماعتوں سے گزر کر آرکائیو کا حصہ بن گئے۔ وائس چانسلر نے کہا کہ  ادب، تحقیق، فن، موسقی، تاریخ اور آواز کی دنیا سے وابستہ ان شخصیات کو انٹرویو کرنا ایک جرات کا کام تھا۔ لیکن سجاد پرویز نے جس مہارت سے ان کی زندگی کے سفر کو ان شخصیات کی زبانی پیش کیا ہے وہ لائق تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کتاب میں نامور شخصیات اُن کے اَدوار اور فکر کو سجاد پرویز نے اس طرح کھنگالا ہے کہ سجاد پرویز مجھے کہیں کہیں نریش کمار شاد، طاہر مسعود اور ڈاکٹر آصف فرخی کے قریب تک محسوس ہوئے۔ وائس چانسلر نے کہا کہ اس کتاب میں اُن کا بھی انٹرویو شامل ہے۔ تقریب سے  خطاب کرتے ہوئے شہزاد احمد خالد ڈائریکٹر پریس میڈیا اینڈ پبلیکیشنز نے کہا کہ  آج کے دور میں تعلیمی ادارے جتنے بھی نامور ہوں، ان کی کارکردگی سے متعلق آگاہی دینا بہت ضروری ہے اور عملی طور پر اس آگاہی کی ایک جھلک کسی اخبار کی سرخی، ریڈیو، ٹی وی چینلز کی رپورٹ اور سوشل میڈیا کی اپ ڈیٹ اور پوسٹ سے ہی ممکن ہوتی ہے۔ الحمداللہ شعبہ تعلقات عامہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پوراس سو سالہ عظیم دانش گاہ میں منعقد ہونے والی نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں کو بروقت رائے عامہ تک پہنچانے کے لیے کوشاں ہے۔ تقریب سے  مجیب الرحمان شامی، سینئر صحافی، کالم نگار، محترمہ آمنہ مفتی، اسکرین رائٹر، کالم نگار، ناول نگار، محترمہ فرزانہ عاقب، مصنفہ، محترمہ عائشہ اکرم، نعیم مسعود، کالم نگار، امجد علی کلیار، کالم نگار اور صاحب کتاب محترم سجاد پرویزنے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پرپروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم ڈین فیکلٹی آف کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر جواد حسین ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز اینڈ کامرس، پروفیسر ڈاکٹر آفتاب حسین گیلانی، ڈین فیکلٹی آف لاء، پروفیسر ڈاکٹر طاہر حسین ڈین فیکلٹی آف کمپیوٹنگ، پروفیسر ڈاکٹر شیخ شفیق الرحمن ڈین فیکلٹی آف اسلامک لرننگ، پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد بزدار، ڈین فیکلٹی آف فزیکل اینڈ میتھ میٹیکل سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر ارشاد حسین ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن، پروفیسر ڈاکٹر منصور خالد، ڈین فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر معظم جمیل رجسٹرار، پروفیسر ڈاکٹر ابو بکر خزانہ دار، پروفیسر ڈاکٹر سجاد احمد پراچہ، کنٹرولر امتحانات، پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا ڈائریکٹر ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ، مس ماریہ انصاری، پرنسپل یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن، ڈاکٹر اظہر حسین، ڈائریکٹر ایلومنائی، ڈاکٹرشنیرہ، چیف پبلک ریلیشنز، زاید سلیمان ایڈیشنل ڈائریکٹر پر نٹنگ پریس، مس فاطمہ جنید، ڈپٹی رجسٹرار پبلک آفئیرز،فیکلٹی ممبران، اساتذہ اکرام سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات موجود تھیں۔


governor house 22 log
 

 

 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.