About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Publications

Quick Links

Brigadier (R) Babar Alauddin Sitara-Imtiaz (Military) paid a visit to the Islamia University of Bahawalpur.

بہ تسلیمات ڈائریکٹر تعلقات عامہ،حکومت پنجاب، بہاولپور

پریس ریلیز

چیئرپرسن وزیراعلیٰ پنجاب انسپکشن، سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ برگیڈیئر بابر علاؤالدین ستارہ امتیاز ملٹری (ر) کا اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں طلبا سوسائٹیز 24-2023 کی ستائشی تقریب سے خطاب

بہاولپور: 26/ فروری ( ) چیئرپرسن وزیراعلیٰ پنجاب انسپکشن، سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ بریگیڈیئر بابر علاؤالدین ستارہ امتیاز ملٹری (ر) نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے انیشیٹوز کے تحت صوبہ بھر میں معاشرے کے تمام طبقات کے لیے فلاحی اقدامات کیے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں طلبا سوسائٹیز 24-2023 کی ستائشی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں طلباء سوسائٹیز کا فعال ہونا اِدارے اور نوجوانوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔ طلباء و طالبات میں قائدانہ صلاحیتیں اُجاگر ہونے سے وہ مستقبل کے بہترین اور فعال شہری ثابت ہوں گے۔ انہوں نے طلباء وطالبات سے کہا کہ اپنی صلاحیتوں کو مثبت انداز میں اپنے اور اپنے اِدارے وعلاقے کی ترقی کے لیے استعمال کریں۔ چیئرپرسن وزیراعلیٰ پنجاب انسپکشن، سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ برگیڈیئر بابر علاؤالدین ستارہ امتیاز ملٹری (ر) نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے ہونہار سکالرشپ سکیم کے تحت طلبا و طالبات کو سکالرشپس دئیے جارہے ہیں۔ اس کے علاوہ میرٹ انٹرن شپ، اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام جس میں خاص طور پر آرٹیفیشل انٹیلی جینس کے پروگرام شامل کیے گئے ہیں جوطلبا و طالبات کو دور ِجدید سے ہم آہنگ تربیت فراہم کرنے کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کا صحیح اور مثبت استعمال ہماری معاشرتی فلاح کے لیے ضروری ہے۔ ہمیں چاہئے کہ ہم سوشل میڈیا کو تعلیمی مقاصد کے لیے استعمال کریں۔ طلباء علم کے حصول اور ریسرچ پر توجہ دیں۔ اس سلسلے میں لائبریری سے استفادہ کیا جائے۔ اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف کیمیکل اینڈ بائیو لوجیکل سائنسز و ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز، ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈاینوائرمنٹ، ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز، اساتذہ اور طلباء و طالبات بڑی تعداد میں موجود تھے۔ چیئرپرسن وزیراعلیٰ پنجاب انسپکشن، سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ بریگیڈیئر بابر علاؤالدین ستارہ امتیاز ملٹری (ر) نے کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کی ہاکڑہ آرٹ گیلری کا بھی دورہ کیا اور طلباء و طالبات کے تخلیقی کام کو سراہا۔


482124925_944673634507282_293324517183315400_n480896077_944673631173949_7605199916884506813_n481953621_944673734507272_3298607193074789965_n

 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.