About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

“Certificate Distribution Ceremony” organized by Directorate of ORIC and Pakistan Scientific and Technological Centre

پی آراونمبر 353/22
 مورخہ 22.09.2022
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
ڈائریکٹوریٹ آف ریسرچ اورک اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور پاکستان سائنٹیفک اینڈ ٹیکنالوجیکل انفارمیشن سینٹر(PASTIC) کی جانب سے ہائر ایجوکیشن کمیشن سے تسلیم شدہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورریسرچ جرنلز کی ایڈیٹوریل ٹیم کے اعزاز میں اسناد تقسیم کرنے کی تقریب منعقدکی گئی۔ تقریب کی صدارت وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے کی۔ وائس چانسلراسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے کہا کہ علم پر مبنی معیشت کے فروغ میں تحقیقی سرگرمیوں کا خاصا کردار ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں تحقیقی سرگرمیوں کی بنیاد ملک کی سماجی اور معاشی ترقی ہے تاکہ وطنِ عزیز کونمایاں عالمی مقام دلانے کے لئے جامعہ اسلامیہ اپنے حصے کا کردار بخوبی ادا کر سکے۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ آف ریسرچ کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات ہائر ایجوکیشن کمیشن اور پاکستان سائنٹیفک اینڈ ٹیکنا لوجیکل انفارمیشن سینٹراور دیگر اداروں سے اشتراک انتہائی خوش آئند ہے۔ اس موقع پر پروجیکٹ ڈائریکٹر پاکستان سائنٹیفک اینڈ ٹیکنالوجیکل انفارمیشن سب سینٹر اسلام آباد ڈاکٹر سیف اللہ عظیم نے پاکستان میں تحقیق کی اشاعت پر مبنی نیشنل ڈیجیٹل آرکائیو اور جنرل پراجیکٹ کنسورشیم سے متعلق خصوصی لیکچر دیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر اورِک پروفیسر ڈاکٹرمحمد عاطف اور پروفیسر ڈاکٹرابوبکر، خزانہ دار و ایڈیٹر ِان چیف نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف منیجمنٹ سائنسز پروفیسرڈاکٹر جواد اقبال، ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسرڈاکٹرروبینہ بھٹی، ڈین فیکلٹی آف اسلامک لرننگ پروفیسرڈاکٹرشیخ شفیق الرحمن، چئیرمین شعبہ فاریسٹری، رینج اینڈ وائلڈلائف پروفیسر ڈاکٹر تنویر حسین، چئیرمین شعبہ میڈیا سٹڈیز پروفیسر ڈاکٹرعبدالواجد خان، چئیرمین شعبہ سائیکالوجی پروفیسر ڈاکٹرمحمد سلیم، پرنسپل یونیورسٹی کالج آف کنونشنل میڈیسن ڈاکٹرحافظ محمدآصف، چئیرمین شعبہ قرآنک سٹڈیز ڈاکٹر ضیاء الرحمن، چئیرمین شعبہ عریبک پروفیسرڈاکٹر راحیلہ خالد قریشی،ہیڈ آف شعبہ اسلامک اینڈ کنونشنل بینکنگ ڈاکٹراریبہ خان، سینڈیکیٹ ممبرڈاکٹرثمر فہد، ڈاکٹرجبران جمشید، ڈپٹی رجسٹرار اورِک ڈاکٹر معید عابد و دیگر فیکلٹی ممبران موجود تھے۔

 

pastic
 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.