Certificate distribution ceremony to 27 professors (scientists) of the Islamia University of Bahawalpur
PRO No. 458 /23, dated 02.11.2023
Directorate of Public Relations,
The Islamia University of Bahawalpur
Commissioner Bahawalpur Division Dr. Ehtesham Anwar has said that the inclusion of 27 professors (scientists) of the Islamia University of Bahawalpur in the list of 2% of the world's best scientists released by Stanford University of America is very welcome. Our scientists can play a key role in the economic and social development of the country through research activities. The divisional and district administrations will provide all possible assistance and support to the scientists of Islamia University Bahawalpur in these research activities. The researchers of Islamia University Bahawalpur have recently assisted the government agencies in researching the problems of environmental pollution and their solutions, especially the air index of Bahawalpur. Such useful projects will be carried forward. Speaking at the event, Vice Chancellor Prof. Dr. Naveed Akhtar said that Islamia University Bahawalpur has a prominent position in the field of research in scientific and social sciences. Commissioner Bahawalpur Dr. Ehtesham Anwar's encouragement to teachers and researchers of Islamia University Bahawalpur is commendable. In a special briefing on this occasion, Director of Research, Innovation and Commercialization, Prof. Dr. Muhammad Atif said that recently Islamia University Bahawalpur's ORIC has received approval from the Higher Education Commission. Currently, Islamia University Bahawalpur has published 2351 papers, 52 research projects are in progress, 7 laboratories are currently working on a commercial scale in the university, 3 patents have been approved and 6 patents are being worked on. Similarly, Islamia University has 15 research journals recognized by the Higher Education Commission. Under the patronage of Vice-Chancellor Prof. Dr. Naveed Akhtar, ORIC is working for the improvement of manpower and efficiency in research and sustainable development. On this occasion, Prof. Dr. Tanveer Hussain Turabi, Dean of Faculty of Agriculture and Environment, Prof. Dr. Rubina Bhatti, Dean of Faculty of Social Science, Prof. Dr. Saeed Ahmed, Dean of Faculty of Medicine and Allied Health Sciences, Prof. Dr. Prof. Dr. Saeed Ahmed Buzdar, Dean of Faculty of Physical and Mathematical Sciences, Nasir Hameed Director Information Bahawalpur and Muhammad Tayyab Assistant Commissioner General were present. On this occasion, Commissioner Bahawalpur Division Dr. Ehtesham Anwar, along with Vice Chancellor Prof. Dr. Naveed Akhtar gave certificates to Prof. Dr. Naveed Akhtar Department of Pharmaceutics, Prof. Dr. Saeed Ahmed Department of Pharmaceutical Chemistry, Prof. Dr. Asadullah Madani Department of Pharmaceutics, Prof. Dr. Muhammad Atif Department of Pharmacy Practice and Director ORIC, Prof. Dr. Riaz Hussain Department of Pathology, Prof. Dr. Zaheer Abbas Department of Mathematics, Prof. Dr. Muhammad Farooq Warsi Department of Chemistry, Prof. Dr. Wajid Naseem Department of Agronomy, Prof. Dr. Maqshoof Ahmad Department of Soil Sciences, Prof. Dr. Muhammad Nadeem Akhtar Institute of Chemistry, Dr. Humira Arshad Associate Professor Department of Computer Sciences, Dr. Ghulam Abbas Associate Professor Department of Mathematics, Dr. Majid Niaz Akhtar Associate Professor Institute of Physics, Dr. Muhammad Azhar Khan Associate Professor Institute of Physics, Dr. Muhammad Shakeel Associate Professor Institute of Physics, Dr. Murtaza Hassan Associate Professor Department of Biotechnology, Dr. Abdul Rehman Assistant Professor Department of Agriculture, Dr. Muhammad Aadil Assistant Professor Institute of Chemistry, Dr. Muhammad Ali Raza Assistant Professor/Director National Intercropping Research Institute, Tauseef Manwar Lecturer Institute of Physics, Faisal Zulfiqar Lecturer Horticulture Department and Muhammad Umar Lecturer Software Engineering Department.
پی آر او نمبر 458 /23
مورخہ 02.11.2023
ڈائریکٹورٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
کمشنر بہاول پور ڈویژن ڈاکٹر احتشام انور نے کہا ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے 27 اساتذہ (سائنسدانوں) کی سٹینفرڈ یونیورسٹی امریکہ کی جاری کی گئی دنیا کے 2 فیصد بہترین سائنسدانوں کی فہرست میں شمولیت انتہائی خوش آئند امر ہے۔ ہمارے سائنسدان تحقیقی سرگرمیوں کی بدولت ملک کی معاشی اور سماجی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ ان تحقیقی سرگرمیوں میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے سائنسدانوں کی ہر ممکن مدد اور معاونت کریں گی۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے محققین نے کچھ عرصہ قبل ماحولیاتی آلودگی کے مسائل اور اُن کے حل کے لئے خاص طور پر بہاول پور کے ائیر انڈیکس سے متعلق تحقیق پر حکومتی اِداروں کی مدد کی تھی۔ اس طرح کے مفید منصوبوں کو آگے بڑھایا جائے گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور سائنسی اور سماجی علوم میں تحقیق کے میدان میں نمایاں مقام کی حامل ہے۔ کمشنر بہاول پور ڈاکٹر احتشام انور کی اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے اساتذہ اور محققین کی حوصلہ افزائی قابل تحسین ہے۔ اس موقع پر خصوصی بریفنگ میں ڈائریکٹر ریسرچ، اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن، پروفیسر ڈاکٹر محمد عاطف نے کہا کہ حال ہی میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے اورک کو ہائر ایجوکیشن کمیشن سے منظوری ملی ہے۔ اس وقت اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے اب تک 2351 مقالے شائع ہو چکے ہیں، 52 تحقیقی منصوبوں پر تحقیق جاری ہے، یونیورسٹی میں اس وقت 7 لیبارٹریاں تجارتی پیمانے پر کام کررہی ہیں، 3 پیٹنٹ منظور ہوچکے ہیں اور 6 پیٹنٹس پر کام ہورہا ہے۔ اِسی طرح اسلامیہ یونیورسٹی کے ہائر ایجوکیشن کمیشن سے تسلیم شدہ 15 تحقیقی مجلے ہیں۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر کی سرپرستی میں اورک افرادی قوت اور استعدادِ کار جدت تحقیق میں بہتری اور پائیدار ترقی کے لئے کام کر رہا ہے۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر تنویر حسین ترابی، ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ اینوائرمنٹ، پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنس، پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد ڈین فیکلٹی آف میڈیسن اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد بزدار ڈین فیکلٹی آف فزیکل اینڈ میتھ میٹیکل سائنسز، ناصر حمید ڈائریکٹر انفارمیشن بہاول پور اور محمد طیب اسسٹنٹ کمشنر جنرل موجود تھے۔ اس موقع پر کمشنر بہاول پور ڈاکٹر احتشام انور نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر کے ہمراہ پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر شعبہ فارماسیوٹکس، پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد شعبہ فارماسیوٹیکل کیمسٹری، پروفیسر ڈاکٹر اسد اللہ مدنی شعبہ فارماسیوٹکس اینڈ ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل، پروفیسر ڈاکٹر محمد عاطف شعبہ فارمیسی پریکٹس اینڈ ڈائریکٹر اورک، پروفیسر ڈاکٹر ریاض حسین شعبہ پیتھالوجی، پروفیسر ڈاکٹر ظہیر عباس شعبہ ریاضی، پروفیسر ڈاکٹر محمد فاروق وارثی شعبہ کیمسٹری، پروفیسر ڈاکٹر واجد نسیم شعبہ ایگرانومی، پروفیسر ڈاکٹر مقشوف احمد شعبہ سوائل سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر محمد ندیم اختر انسٹی ٹیوٹ آف کیمسٹری، ڈاکٹر حمیرا ارشد ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ کمپیوٹر سائنسز، ڈاکٹر غلام عباس ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ ریاضی، ڈاکٹر ماجد نیاز اختر ایسوسی ایٹ پروفیسر انسٹی ٹیوٹ آف فزکس، ڈاکٹر محمد اظہر خان ایسوسی ایٹ پروفیسر انسٹی ٹیوٹ آف فزکس، ڈاکٹر محمد شکیل ایسوسی ایٹ پروفیسر انسٹی ٹیوٹ آف فزکس، ڈاکٹر مرتضیٰ حسن ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ بائیو ٹیکنالوجی، ڈاکٹر عبدالرحمن اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ ایگرانومی، ڈاکٹر محمد عادل اسسٹنٹ پروفیسر انسٹی ٹیوٹ آف کیمسٹری، ڈاکٹر محمد علی رضا اسسٹنٹ پروفیسر/ڈائریکٹر نیشنل انٹرکراپنگ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، توصیف منور لیکچرر انسٹی ٹیوٹ آف فزکس، فیصل ذوالفقار لیکچرار محکمہ باغبانی اور محمد عمر، لیکچرر سافٹ ویئر انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کو سرٹیفیکٹس دئیے۔