About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Chairman Department of Iqbal Studies IUB Dr. Muhammad Rafiq ul Islam attended Conference at NUML Islamabad

قوموں کی ترقی تحقیق میں مضمر ہے۔ پاکستان کے مسائل کا حل عملی تحقیق میں ہے۔ پاکستانی جامعات کو چاہیے کہ دستاویزی تحقیق سے زیادہ عملی تحقیق پر توجہ کریں تاکہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر محمد رفیق الاسلام چیئرمین اقبالیات و فلسفہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز اسلام آباد میں منعقدہ کانفرنس کے تیسرے سیشن کے صدارتی خطاب میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اردو زبان و ادب کی تحقیق میں روایتی انداز سے انحراف کرتے ہوئے جدید طرز کو اختیار کرنا ہوگا تاکہ یہ تحقیق معاشرے کے لیے سود مند ثابت ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ شعبہ اقبالیات اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے اس سلسلے میں پیش رفت کی ہے اور بی ایس سطح پر عملی اور گروہی تحقیق کا آغاز کردیا ہے۔ اس سیشن میں ڈاکٹر رخسانہ بلوچ، ڈاکٹر شیر علی، ڈاکٹر فاطمہ فیاض اور دیگر محققین نے مقالات پیش کیے۔

 

rafiq iqbaliyat

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.