Chairman of Muslim Hands International visited the Islamia University of Bahawalpur
PRO No. 157/PR
Date: 06/04/2021
Public Relations Office
The Islamia University of Bahawalpur
The Islamia University of Bahawalpur is located in a region where Sufis have inhabited the abode of human brotherhood, love, peace and harmony, which is why the vastness of this desert and the soft and warm sands of science and art are their precious and unique traditions. Have a unique place in the world. The Governor of the State of Bahawalpur had made his state a welfare state for his subjects by rendering invaluable services in the field of agriculture in addition to public health and education. Undoubtedly, he is happy to see the state-of-the-art Egyptian Islamic University Bahawalpur specializing in the latest Egyptian academic disciplines as well as specialization in religious education. The faculty and students work together to build the region and here the existing historical forts and the charming colors of its culture can be introduced from all over the world. The promotion of tourism in the region can open the door to economic growth. These views were expressed by the Chairman of the International Welfare Organization Muslim Hands Pir Syed Lakhte Hassnain in a special meeting with the Vice Chancellor Islamia University Bahawalpur Prof. Dr. Athar Mahboob. It should be noted that Syed Lakhte Hassnain is an international level Islamic religious scholar. His charity is known for its efforts to alleviate poverty and the welfare of the needy in the Muslim community in the United Kingdom. Assistance has been provided in more than 40 countries across the country. Muslim Hands has released various welfare issues in seven districts of Pakistan. The organization is working through direct donors especially to help the affected deprived sections of the society. On this occasion, Vice Chancellor Prof. Dr. Athar Mahboob congratulated Syed Lakhte Hassnain and presented a memorial shield, flowers and a masterpiece of calligraphy made by the students of Fine Arts College. Appreciating the international services of Muslim Hands International, the Vice Chancellor said that the Islamic Welfare Organization has a special place and status in the field of human welfare as it includes the help and prayers of Allah and the prayers and patronage of sincere servants. Undoubtedly, Syed Lakhte Hassnain is one of them. Your services are commendable, valuable and noteworthy. Chancellor Prof. Dr. Athar Mahboob also informed about the ongoing projects in the university. On this occasion, Dr. Muhammad Shahzad, Director Community Broadcasting Radio and TV Project presented a copy of the documentary prepared under his supervision on Desert Jeep Rally. In this meeting Syed Zia-ul-Noor Shah, Director Country Muslim Hands Pakistan, Additional Registrar and Arif Amuz In addition to Osama Shehzad, Senior Vice President, Media Society, IXB, Rehan Tahir and Younis Chaudhry were also present. Our institution and whatever position I am in, education for a large institution like Islamia University Bahawalpur. Is proud to offer his services for the promotion of which he immediately announced to provide RO plant for Rahim Yar Khan Campus and water filtration plant for Baghdad Al Jadeed Campus. In addition, in the field of basic education, he is poor and Offer an international standard school to needy students.
پی ار آو نمبر 157/21،مورخہ06/04/2021
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اس خطے میں واقع ہیں جہاں صوفیاء کرام نے انسانی بھائی چارہ، محبت،امن و آشتی کے مساکن آباد کیے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس صحرا کی وسعت اور نرم و گرم ریت کے مکین علوم و فنون کی گراں قدر اور منفرد روایات کی بدولت دنیا بھر میں اپنا منفرد مقام و مرتبہ رکھتے ہیں۔ والیان ریاست بہاولپور نے اپنی رعایا کے لیے صحت عامہ اور درس و تدریس کے علاوہ زراعت کے میدان میں گرا ں قدر خدمات سرانجام دے کر اپنی ریاست کو فلاحی ریاست بنا دیا تھا۔ بلاشبہ انہیں اعلیٰ اقدار کی امین اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ہے جہاں جدید ترین عصری تعلیمی علوم کے شعبہ جات کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم میں تخصص کاعمل دیکھ کر دل خوش ہوتا ہے۔یہاں کے اساتذہ کرام اور طلبہ و طالبات مل کر اس خطے کی طرز تعمیر اور یہاں موجود تاریخی قلعے اور یہاں کی تہذیب و ثقافت کے دلکش رنگوں کو دنیا بھر سے متعارف کرا سکتے ہیں۔ اس علاقے میں سیاحت کے فروغ سے معیشت کی ترقی کا نیاباب کھل سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہارعالمی فلاحی ادارہ مسلم ہینڈز کے چیئرمین پیر سید لخت حسنین نے وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسرڈاکٹر اطہر محبوب سے ایک خصوصی ملاقات میں کیا۔ واضح رہے کہ سید لخت حسنین بین الاقوامی سطح کے اسلامی مذہبی اسکالر ہیں ان کا فلاحی ادارہ برطانیہ کے مسلمان طبقے میں غربت کے خاتمے اور ضرورت مندوں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے معروف ہے۔ اس ادارے نے موجودہ عالمی وبائی مرض کرونا وائرس کے دوران دنیا بھر کے 40 سے زائد ممالک میں امداد فراہم کی ہے۔مسلم ہینڈز نے پاکستان کے سات اضلاع میں مختلف فلاحی امور جاری کیے ہوئے ہیں۔ یہ تنظیم بالخصوص معاشرے کے متاثرہ محروم طبقات کی مدد کے لیے براہ راست ڈونرز کے ذریعے کام کر رہی ہے۔گزشتہ دنوں خدمات عامہ کے شعبہ میں گراں قدر خدمات کے اعتراف میں صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان نے پیر سیدلخت حسنین کو ستارہ امتیاز کا اعزاز عطا کیا اس مناسبت سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے پیر سید لخت حسنین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے یاد گاری شیلڈ، پھول اور فائن آرٹس کالج کے طلبہ کی بنائی ہوئی خطا طی کا فن پارہ پیش کیا۔ وائس چانسلر نے مسلم ہینڈز انٹرنیشنل کی بین الاقوامی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلامی فلاحی ادارے انسانی فلاح کے ضمن میں اپنا ایک خاص مقام ومرتبہ رکھتے ہیں کیونکہ ان کے ساتھ اللہ کی مدد د اور پرخلوص بندوں کی دعائیں اور سرپرستی شامل ہوتی ہیں۔ بلا شبہ سید لخت حسنین بھی انہی میں سے ایک ہیں آپ کی خدمات قابل ستائش،قابل قدر اور قابل ذکر ہیں۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے یونیورسٹی میں جاری منصوبوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر کمیونٹی براڈکاسٹنگ ریڈیو ٹی وی پروجیکٹ ڈاکٹر محمد شہزاد نے ڈیزرٹ جیپ ریلی پر ان کی زیر نگرانی تیار کی جانے والی دستاویزی فلم کی کاپی پیش کی اس ملاقات میں سید ضیاء النور شاہ ڈائریکٹر کنٹری مسلم ہینڈز پاکستان، ایڈیشنل رجسٹر ار عارف اموز،ایکسین بلڈ نگڑانور عادل، آئی یو بی،میڈیا سوسائٹی کے سینئر وائس پریزیڈنٹ انجینئر اسامہ شہزاد کے علاوہ ریحان طاہر اور سماجی شخصیت یونس چوہدری بھی موجود تھے۔اس موقع پر سید لخت حسنین کا کہنا تھا کہ ہمارا ادارہ اور میں جس حیثیت میں بھی ہوں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور جیسے بڑے ادارے کے لیے تعلیم کے فروغ کے لیے اپنی خدمات پیش کرنے میں فخر محسوس کرتے ہیں۔ انہوں نے فوری طور پر رحیم یار خان کیمپس کے لیے آر او پلانٹ جبکہ بغدادلجدید کیمپس کے لیے وائر فلٹریشن پلانٹ دینے کا اعلان کیا علاوہ ازیں بنیادی تعلیم کے میدان میں وہ نادار اور ضرورت مند سٹودنٹس کو بین الاقوامی معیار کے سکول کی پیشکش کرتے ہیں۔