About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Charity Program held at IUB

پی آر او نمبر 21/700مورخہ29.11.2021
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
پرفارمنگ آرٹ سوسائٹی  اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے زیر اہتمام مرکزی آڈیٹوریم بغدا دالجدید کیمپس میں ضرورت مند طلباء وطالبات کی فیسوں کی ادائیگی کے لیے3روزہ پرفارمنگ آرٹ فیسٹیول(چیریٹی پروگرام) منعقد کیا گیا۔وائس چانسلراسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 3روزہ پرفارمنگ آرٹ فیسٹیول میں یونیورسٹی کے طلباء وطالبات نے اپنے ٹیلنٹ کا بھرپورمظاہرہ کیا ہے۔ اس پروگرام کے ذریعے حاصل ہونے والی رقم کو ضرورت مند طلباء وطالبات کی فیسوں کی ادائیگی کے لیے خرچ کیا جائے گاجوانتہائی قابل تحسین قدم ہے۔ہمارے طلباء و طالبات میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے جس کااظہار اس فیسٹیول میں دیکھنے کو ملا ہے۔طلباء وطالبات نے مختلف ڈراموں کے ذریعے بہت اہم پیغامات موثر انداز میں حاضرین تک پہنچائے ہیں۔ اس فیسٹیول کے انعقاد کا مقصد طلباء وطالبات کی صلاحتیوں کو اجاگر کرکے یونیورسٹی میں تعمیری اور مثبت ماحول پیدا کرنا اور یونیورسٹی کی ساکھ کو بلند کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے نوجوان نے آگے بڑھ کر پاکستان کی قیادت سنبھالنی ہے۔ پاکستانی نوجوانوں نے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں رواداری، برداشت، اور ایک دوسرے کی رائے کے احترام کے کلچر کو فروغ دینا ہے۔طلباء طالبات کو اپنی تعلیم کے ساتھ ساتھ معاشرے کے مسائل کے حل کے لیے بھی تجاویز دینی چاہیے جو کہ اس فیسٹیول میں بھرپور طریقے سے پیش کی گئی ہیں۔وائس چانسلر نے فیسٹیول کے چیف آرگنائزر پروفیسرڈاکٹر عبدالواجد خان اور ان کی پوری ٹیم کو3روزہ فیسٹیول کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر عبدالواجد خان، فوکل پرسن اینڈچیف آرگنائزرنے بتایا کہ اس پروگرام کی مدمیں جمع ہونے والی رقم ضرورت مند طلباء کی فیسوں کی ادائیگی کے لیے خرچ کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام 2003سے منعقد کیا جا رہا ہے اس کا بنیادی مقصد طلباء میں یہ جذبہ اجاگر کرنا ہے کہ ہمارے طلباء وطالبات ایسے ضرور ت مند طلباء کی مد د کریں جو فیس جمع نہیں کر وا سکتے۔اس کے علاوہ اس پروگرام سے یونیورسٹی میں آرٹ اور تعمیری سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔ اس قسم کی سرگرمیاں طلباء وطالبات کی کردار، شخصیت سازی اور اعتماد پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔3روزہ فیسٹیول کے ساتھ فوڈ کورٹ لگایا گیا۔ اساتذہ اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے اس فیسٹیول میں شرکت کی۔

WhatsApp Image 2021-11-29 at 6.05.00 PM (1)

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.