About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Cholistan Development Council presented International Cholistan Award to VC Engr Prof. Dr. Athar Mahboob

PRO No.282/23, dated 11.07.2023
Directorate of Public Relations, Islamia University Bahawalpur
Cholistan Development Council presented International Cholistan Award to Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob, Vice Chancellor, the Islamia University of Bahawalpur. A special ceremony of this award was held at Ghulam Muhammad Ghotvi Hall Abbasia Campus. On this occasion, the book launch ceremony of the host Farooq Ahmed Khan's book 'Rafaqato ka Safar' was also held. Vice Chancellor Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob presided and eminent surgeon and motivational speaker Prof. Dr. Javed Iqbal, renowned physician Prof. Dr. Munir Azhar, Sajjad Bri station director of Radio Pakistan Bahawalpur and former head of Urdu Department Dr. Muzamal Bhatti spoke. Razia Malik performed the duties of organizing the event. Former Vice Chancellor Prof. Dr. Rao Muhammad Afzal Khan, Former Member Provincial Assembly Fouzia Ayub Qureshi, Renowned Drama Nigar Ali Moin, Deans Prof. Dr. Sheikh Shafiqur Rehman, Prof. Dr. Arshad Hussain, Prof. Dr. Jawad Iqbal, Prof. Dr. Shazia Anjum, Prof. Dr. Saeed Ahmed Buzdar, Chief Librarian Shahzad Karim, Principal College of Nursing Farhan Mukhtar, Directors Prof. Dr. Asif Naved Ranjha, Dr. Maqshuf Ahmed, Dr. Samar Fahad, Shahzad Ahmed Khalid, Dr. Azhar Hussain, Senior Staff Officer Wasim Ahmed Siddiqui, Senior Producer Athar Lashari, civil society representatives and citizens participated in large numbers. On this occasion, the speakers paid tribute to Vice Chancellor Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob for his educational services. He said that Khawaja Farid University of Engineering and Information Technology was founded by the founder Vice Chancellor Rahim Yar Khan as a state of the art university which is benefiting the students of Sindh and Balochistan as well as South Punjab. The Islamia University of Bahawalpur which was a university with only 13000 students in 2019 has now become a university with 70000 students. The number of faculty members has increased from 450 to 14000 out of which 800 are Ph.D. The number of faculties has increased from 7 to 16 and the number of departments has increased from 48 to 142. The campuses of the Islamia University Bahawalpur have increased from 5 to 7 and the number of campuses is increasing soon. The non-development budget of the university increased from 3 billion to 13 billion and the development budget from 1 billion to 4 billion. The ranking of Islamia University Bahawalpur has increased from national level to global level. Islamia University Bahawalpur was included in the first 800-1001 global universities in the world ranking of Times Higher Education and in the first 200-250 universities in Asia ranking, first in South Punjab, fourth in Punjab and Pakistan. During the ceremony, the social services of Farooq Ahmed Khan and his wife Razia Malik were appreciated in a grand manner. Vice-Chancellor Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob said that Farooq Khan did not get much opportunity to participate in social work, but the university can take this trend forward. In particular, social welfare works can be carried forward in collaboration with the social work department. Other speakers said that Farooq Khan's services spanned decades. He along with his wife Razia Malik tirelessly worked and fought long for women, minorities and downtrodden sections of the society. Cholistan Awards are his outstanding achievement. Farooq Ahmed Khan, the host of the event, said that the social service sector is very attractive and fascinating to the viewers. However, together with his family and friends, he performed a lot of social services. The Cholistan Award has become a symbol of peace and dignity not only in Pakistan but also abroad. The Cholistan Award is intended to encourage individuals from various walks of life who have performed outstandingly to the best of their abilities. The role of Cholistan Awards has always been prominent in strengthening relations with Pakistan and other friendly countries. Cholistan Awards The aim of Cholistan Awards is to recognize the efforts of inter-faith and communal harmony, mutual respect and tolerance, protection and promotion of cultural heritage, revival of various genres of arts and the services of local and international personalities for the establishment of a peaceful society. This is the reason why Prof. Dr. Athar Mehboob Vice Chancellor Islamia University Bahawalpur's exemplary services and achievements are being appreciated through Cholistan Awards and the people of Bahawalpur are gathering in one place to pay tribute to him.



CDC book

 

پی آر او نمبر282/23
مورخہ 11.07.2023
ڈائریکٹورٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
چولستان ڈویلپمنٹ کونسل کی جانب سے وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کو انٹرنیشنل چولستان ایوارڈ پیش کیا گیا۔ اس ایوارڈ کی خصوصی تقریب غلام محمد گھوٹوی ہال عباسیہ کیمپس میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر تقریب کے میزبان فاروق احمد خان کی کتاب 'رفاقتوں کا سفر' کی تقریب رونمائی بھی منعقد ہوئی۔ صدارت وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے کی اور نامور سرجن و موٹیویشنل سپیکر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال، نامور فزیشن پروفیسر ڈاکٹر منیر اظہر،  سجاد بری اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان بہاولپور اور سابق سربراہ شعبہ اردو ڈاکٹر مزمل بھٹی نے خطاب کیا۔ تقریب کی نظامت کے فرائض رضیہ ملک نے سرانجام دیئے ۔ تقریب میں سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر راو محمد افضل خان، سابق رکن صوبائی اسمبلی فوزیہ ایوب قریشی، نامور ڈرامہ نگار علی معین،  ڈینز پروفیسر ڈاکٹر شیخ شفیق الرحمن، پروفیسر ڈاکٹر ارشاد حسین،  پروفیسر ڈاکٹر جواد اقبال، پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم، پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد بزدار، چیف لائبریرین شہزاد کریم ، پرنسپل کالج آف نرسنگ فرحان مختار، ڈائریکٹرز پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا، ڈاکٹرمقشوف احمد، ڈاکٹر ثمر فہد،  ڈاکٹر اظہر حسین،  شہزاد احمد خالد ، سینئر سٹاف آفیسر وسیم احمد صدیقی، سینئر پروڈیوسر اطہر لاشاری، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی تعلیمی خدمات پر انہیں شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یار خان کے بانی وائس چانسلر کے طود پر ایک ایسی اسٹیٹ آف دی آرٹ یونیورسٹی قائم کی جو جنوبی پنجاب کے ساتھ ساتھ صوبہ سندھ اور بلوچستان کے طلباء و طالبات کو بھی فیض یاب کر رہی ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور جو 2019 میں محض 13000 طلباء وطالبات پر مشتمل یونیورسٹی رہ گئی تھی آج 70000 طلبہ پر مشتمل یونیورسٹی بن چکی ہے۔ فیکلٹی ممبران کی تعداد 450 سے بڑھ کر 14000 ہو چکی ہے جن میں سے 800 پی ایچ ڈی ہیں۔ فیکلٹیز کی تعداد 7 سے بڑھ کر 16 اور شعبہ جات کی تعداد 48 سے بڑھ کر 142 ہوچکی ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے کیمپس 5 سے بڑھ کر 7 ہو چکے ہیں اور عنقریب کیمپسز کی تعداد میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ یونیورسٹی کا غیر ترقیاتی بجٹ 3 ارب سے بڑھ کر 13 ارب اور ترقیاتی بجٹ 1 ارب سے 4 ارب تک پہنچ گیا۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی رینکنگ قومی سطح سے بڑھ کر عالمی سطح تک پہنچ گئی ہے۔ ٹائمز ہائرایجوکیشن کی ورلڈ رینکنگ میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پہلی 800 -1001 عالمی جامعات میں شامل ہوئی اور ایشیا رینکنگ میں پہلی 200-250 جامعات، جنوبی پنجاب میں پہلی، پنجاب اور پاکستان میں چوتھے نمبر پر آگئی۔ تقریب کے دوران فاروق احمد خان اور انکی اہلیہ رضیہ ملک کی سماجی خدمات کو شاندار انداز میں سراہا گیا۔ وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے کہا کہ فاروق خان کے سماجی کاموں میں حصہ لینے کا زیادہ موقع نہیں ملا تاہم یونیورسٹی اس سلسلے کو آگے بڑھا سکتی ہے۔ خاص طور پر شعبہ سوشل ورک کیساتھ ملکر سماجی بہبود کے کاموں کو آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔ دیگر مقررین نے کہا کہ فاروق خان کی خدمات دہائیوں پر مشتمل ہیں۔ انہوں نے اپنی شریک حیات رضیہ ملک کیساتھ ملکر خواتین،  اقلیتوں اور معاشرے کے پسے ہوے طبقوں کے لیے انتھک کام کیا اور طویل جدوجہد کی۔ چولستان ایوارڈز انکا شاندار کارنامہ ہے جسمیں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات کی خدمات کے اعتراف میں کو ایوارڈ سے نوازا جاتا تھا۔ تقریب کے میزبان فاروق احمد خان نے کہا کہ سماجی خدمت کا شعبہ دیکھنے والوں کو بہت پرکشش اور دلفریب لگتا ہے تاہم اپنے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ ملکر بھرپور سماجی خدمات سرانجام دیں۔ چولستان ایوارڈ نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک امن و وقار کی علامت بن چکا ہے۔ چولستان ایوارڈ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ان افراد کی حوصلہ افزائی کرنا کرنا ہے جو اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر کارہائے نمایاں سرانجام دیتے ہیں۔ پاکستان کے ساتھ دیگر دوست ممالک سے تعلقات مضبوط کرنے میں چولستان ایوارڈز کا کردار ہمیشہ نمایاں رہا۔ چولستان ایوارڈز پر امن معاشرے کے قیام کیلئے بین المذاہب اور فرقہ ورانہ ہم آہنگی، باہمی احترام اور برداشت کے لیے کوششیں،  ثقافتی ورثہ کی حفاظت اور ترویج،  فنون لطیفہ کی مختلف اصناف کا احیاء اور مقامی و بین الاقوامی سلسلہ پر نامور شخصیات کی خدمات کا اعتراف چولستان ایوارڈز کا مقصد ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی فقیدالمثال خدمات اور کارناموں کو چولستان ایوارڈز کے ذریعے سراہا جائے رہا ہے اور اہل بہاول پور ایک جگہ جمع ہو کر انکو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔

 

CDC urdu book

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.