About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Conducted one day seminar on Semiconductor and Nanotechnology Discipline at Institute of Physics, IUB

پی آر او نمبر 23/71
مورخہ 18.02.2023
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
انسٹیٹیوٹ آف فزکس اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور کے زیر اہتمام سیمی کنڈکٹر اینڈ نینو ٹیکنالوجی ڈسپلن کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار منعقد کیا گیا۔ مہمان خصوصی ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف فزکس پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد بزدار اور مہمان اسپیکر ڈاکٹر عبدل ایسوسی ایٹ پروفیسر یونیورسٹی آف الیکٹرونکس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چائنا، نوبل انعام یافتہ کوانٹم اینٹینگل منٹ 2022 نے شرکت کی۔ پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد بزدار نے کہا کہ وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبو ب کی رہنمائی کی بدولت شعبہ فزکس کو انسٹی ٹیوٹ کا درجہ د ے دیا گیا ہے اور یہ انسٹی ٹیوٹ نئی قائم ہونے والی فیکلٹی آف فزکس اینڈ میتھمیٹیکل سائنسز کا حصہ ہے۔ ڈاکٹر عبدل نے گفتگو کرتے ہوئے سیمی کنڈکٹر اینڈ نینو ٹیکنالوجی کی آگاہی کیساتھ ساتھ بیرون ممالک سکالرشپ کے بارے میں بھی معلومات دیں۔ سیمی کنڈکٹر اینڈ نینو ٹیکنالوجی کے ہیڈ ڈاکٹر فیصل اقبال نے سیمی کنڈکٹر اینڈ نینو ٹیکنالوجی کی اہمیت کو اجاگرکیا۔ اس سیمینار میں ڈاکٹر زاہدہ بتول، ڈاکٹر نورالعین، ڈاکٹر فیصل مختار، ڈاکٹر توصیف منور نے بطور آرگنائزر اپنے فرائض سر انجام دئیے۔


 

sc physics

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.