About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Corps Commander Bahawalpur Visits the Islamia University of Bahawalpur

بہاولپور 14 جولائی2021.    لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیاء،ہلال امتیاز ملٹری،کور کمانڈر بہاول پورنے اسلامیہ یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب، تمغہ امتیاز، وائس چانسلر نے اُن کا عباسیہ کیمپس میں استقبال کیا۔ اس موقع پر کور کمانڈر بہاول پور تاریخی غلام محمد گھوٹوی ہال میں گئے جہاں اُنہیں جامعہ اسلامیہ کی تاریخ سے متعلق بریفنگ دی گئی۔انہوں نے عباسیہ کیمپس میں واقع سینڈیکیٹ روم اور سپورٹس گراونڈ کا بھی دورہ کیا۔ بعدازاں لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیاء،ہلال امتیاز (ملٹری) انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبو ب وا ئس چانسلر کے ہمراہ بغداد الجدید کیمپس کا دورہ کیا۔ انہوں نے ہاکڑہ آرٹ گیلری میں فن پاروں کی نمائش دیکھی اورانسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریٹو سائنسز، چولستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزرٹ سٹڈیز، سولر پارک، ایگرکلچر فارم اور ڈیئر بریڈنگ سنٹر کا دورہ کیا۔

کورکمانڈربہاولپورنےبعدازاںمرکزی آڈیٹوریم میں فیکلٹی ممبران،انتظامی افسران اور طلباء وطالبات سے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ان کے دورے کا مقصد اس عظیم اور تاریخی یونیورسٹی میں اساتذہ کرام اور طلباء وطالبات سے ملاقات اور ان کی تدریسی و تحقیقی سرگرمیوں سے تعارف حاصل کرنا تھا۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اس خطے اور ملک کی تعلیمی اور سماجی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے یونیورسٹی کو قومی یکجہتی کانمونہ قرار دیا جہاں ملک بھر کے تمام صوبوں اور علاقوں سے آ ئے ہوئے طلباء و طالبات حصول علم میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو فوڈ سیکورٹی اور واٹر سیکورٹی جیسے اہم چیلیجزدرپیش ہیں جن کے حل کے لیے اساتذہ اور طلبا کی تحقیقی سرگرمیاں بہت اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ قومی ہم آہنگی ملک کی ترقی کے لیے نہایت اہم ہے اور نوجوانوں کو اپنے مشاہیر کی خدمات سے آگاہ کرنے کے لیے یونیورسٹی کو پاکستان گیلری، قائداعظم محمد علی جناح گیلری اور علامہ محمد اقبال گیلری بنانی چاہیے۔ اس مقصد کے لیے بہاولپور کور یونیورسٹی کی معاونت کرے گی۔ انہوں نے یونیورسٹی میں مدعو کرنے پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر اپنے خطبہ استقبالیہ میں وائس چانسلر نے کہا کہ ہمارے اساتذہ اور طلباہ وطالبات جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہیں اور افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ملک کی ترقی اور سالمیت میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے بانیان کے ویژن کے مطابق جامعہ اسلامیہ کو ورلڈ کلاس یونیورسٹی بنانے کے لیے اساتذہ اور ملازمین دن رات کوشاں ہیں۔ انتہائی مختصر عرصے میں طلبہ کی تعداد 13ہزار سے 42ہزار ہوگی ہے اور ائندہ سمسٹر میں 55ہزار تک پہنچ جائے گی۔ فیکلٹیزکی تعداد 6سے بڑھ کر 14ہو گئ ہے اور یونیورسٹی کا ترقیاتی بجٹ 12ارب کے لگ بھگ ہے۔انٹرنیشنل لنکجز میں چینی جامعات سے زرعی ٹیکنالوجی کی منتقلی اور طلباء وطالبا ت کے لیے سکالرشپس کی فراہمی جیسے اقدامات شامل ہیں۔ وائس چانسلر کے خطاب کے بعد کور کمانڈربہاولپور لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیاء،ہلال امتیاز ملٹری نے اساتذہ اور طلباء وطالبات کے سوالات کے جواب دیئے اور مختلف امور پر ان کی رہنمائی کی۔ انہوں نے کہا کہ فیکلٹی اور طلباء وطالبات مختلف مواقعوں پر بہاولپور کینٹ آئیں اور تقریبات میں شریک ہوں اور یونیورسٹی سے مل کر کھیلوں کی سرگرمیوں کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔

IMG_0417

IMG_0416

IMG_0357

IMG_0426

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.