About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Publications

Quick Links

Corps Commander BWP Lt. Gen. Muhammad Aqeel paid a visit to IUB to celebrate the first year of Bunyan Marsoos.

پی آر او نمبر 177/26
مؤرخہ 11.05.26
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور
آپریشن بنیان مرصوص کی پہلی سالگرہ کے موقع پر کور کمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل محمد عقیل ہلال امتیاز (ملٹری) نےاسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں منعقدہ تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ عباسیہ کیمپس آمد پر وائس چانسلر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے کور کمانڈر کا استقبال کیا۔ تقریب میں فیکلٹی، پروفیسرز، ڈینز، طلبہ و طالبات اور سول سوسائٹی کے نمائندگان کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء کی جانب سے افواجِ پاکستان کی قربانیوں، قومی یکجہتی اور وطنِ عزیز کے دفاع پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ کور کمانڈر نے نوجوان نسل کے کردار، قومی شعور اور پاکستان کی سلامتی و استحکام کیلئے تعلیم کی اہمیت پر زوردیا۔ انہوں نے کہا کہ بنیان مرصوص قومی اتحاد، قربانی اور حب الوطنی کی روشن مثال ہے۔ کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد عقیل نےاسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں آرٹیفیشل اینٹیلیجنس ریسرچ اینڈ ایڈوانسمنٹ لیب کا افتتاح کیا۔ جدید ٹیکنالوجی اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے فروغ کیلئے یونیورسٹی کی کاوشیں قابلِ ستائش قراردیا۔

 

WhatsApp Image 2026-05-11 at 1.28.57 PM (1)WhatsApp Image 2026-05-11 at 1.28.57 PM

© 2025 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.