About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Delegation of Bahawalpur Press Club called on Worthy Vice Chancellor

پی آر او نمبر133/20، مورخہ 08-7-2020
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے کہا ہے کہ جامعہ علاقے کی سماجی اور معاشی ترقی اور معاشرے کے مختلف طبقات کی فلاح وبہبود کے لیے بھر پور کردار ادا کرے گی۔ وائس چانسلر نے ان خیالات کا اظہار صدر پریس کلب بہاول پور نصیر احمد ناصر کی سربراہی میں صحافیوں سے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر انفارمیشن بہاول پور ریاض الحق بھٹی بھی موجود تھے۔ وائس چانسلر نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اعلیٰ تعلیم کی تاریخی اور بڑی دانش گاہ ہونے کے ناطے اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن ادا کر رہی ہے۔ شعبہ صحافت سے وابستہ افراد خصوصاً بہاو ل پور سے تعلق رکھنے والے صحافی تعلیمی سرگرمیاں مثبت انداز میں اُجاگر کر رہے ہیں۔ اِسی لیے یونیورسٹی نے فیصلہ کیا کہ صحافیوں کی پیشہ ورانہ تربیت کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ پہلے مرحلے میں بہاول پور پریس کلب سے ہونے والے معاہدے کے نتیجے میں ابلاغیات کے مختلف شعبوں میں شارٹ کورسز کا آغاز کیا گیا اور اب یونیورسٹی سینڈیکیٹ نے صحافیوں کے لیے میڈیا سٹڈیز میں اعلیٰ تعلیم کے دروازے کھول دئیے ہیں۔ اِسی طرح صحافیوں کے بچے بھی سکالرشپس کی سہولت سے مستفید ہو سکیں گے۔ صدر پریس کلب نصیر احمد ناصر نے ہر تعلیمی سیشن میں صحافیوں کے دو بچوں کے لیے وظائف کے اعلان اور ایم فل وپی ایچ ڈی میں صحافیوں کے لیے ایک سیٹ کا کوٹہ مقرر کرنے پر وائس چانسلر اور اراکین سینڈیکیٹ کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر جنرل سیکریٹری پریس کلب ریاض احمد بلوچ، سابق صدر عبدالباسط، بقاالمحسن اور دیگر صحافی بھی موجود تھے۔

Press Club Delegation

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.