About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Department of Anthropology, Islamia University of Bahawalpur organized World Anthropology Day 2023

پی آر او نمبر 23/68
مورخہ 17.02.2023
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
ڈیپارٹمنٹ آف اینتھروپولوجی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے زیر اہتمام ورلڈ اینتھروپولوجی ڈے منایا گیا۔ تقریب میں ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی، ڈائریکٹر میوزیم بہاولپور زبیر ربانی، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ پولیٹیکل سائنس پروفیسر ڈاکٹر مصورحسین بخاری، سوشل ورک اور سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے اساتذہ کرام اور طلبا نے بھرپور شرکت کی۔ وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر      اطہر محبوب کی خصوصی ہدایت پر یونیورسٹی میں اینتھروپولوجی کا نیا شعبہ قائم کیا گیا ہے اس نئے شعبے میں فیکلٹی تعینات کی گئی ہے اور جنوبی پنجاب میں اپنی نوعیت کا پہلا شعبہ ہے جو علم البشریات پر تدریس و تحقیق کرے گا۔ عالمی یومِ اینتھروپولوجی (علم البشریات) کے موقع پر ڈاکٹر ناصر خان نصراللہ سابق پرنسپل یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پوراور معروف ریڈیو براڈ کا سٹر نے چولستان کے ثقافتی ورثہ پہ تفصیلی گُفتگو کی جس میں خصوصاً گنویری والا کے اثارِقدیمہ کی تاریخی اہمیت کو خصوصاً اُجاگر کیا۔ اس حوالے سے ڈاکٹر ناصر خان نصراللہ نے مزید تحقیق کی اہمیت پر زور دیا جو کہ شعبہِ علم البشریات کی بنیادی اور تاریخی ذمے داری ہے۔ اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر نگہت اسلم نے بھی چولستان کی ثقافت اور اس کی تاریخی اہمیت پر بات کی۔ ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی نے وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کے ویژن کو سراہا اور انٹر ڈسپلنری اپروچ کی خصوصیت پر بات کی۔ اس کے علاوہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور بہاولپور میوزیم کے آپس میں تعاون پر زور دیا۔ ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا نے تمام معزز مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا۔


 

anthropolgy dept

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.