About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Department of Public Administration, IUB organized a meeting to promote communication between teachers and parents

PRO No. 336/23, dated 28.08.2023
Directorate of Public Relations, The Islamia University of Bahawalpur
On the direction of Prof. Dr. Naveed Akhtar, Vice Chancellor, the Islamia University of Bahawalpur, under the guidance of Prof. Dr. Rubina Bhatti, Dean of Social Sciences, the Department of Public Administration organized a meeting of parents and teachers to promote mutual cooperation and ensure an educational environment. Incharge Department of Public Administration Dr. Shahzad Ali Gill thanked the parents for their participation and said that this event will inform the parents about the ongoing curricular and co-curricular activities in the university. He said that according to the instructions of the Vice Chancellor Prof. Dr. Naveed Akhtar, the university is to create an educational environment where the activities of the departments, new academic programs and future strategies and plans are discussed with the parents. Introducing the dynamic faculty team of the Department of Public Administration, Dr. Shahzad Ali Gill reiterated the University's commitment to student welfare. Parents strongly condemned the baseless propaganda against the university recently. They said that the Islamia University of Bahawalpur is providing higher education opportunities for the youth of South Punjab. They expressed unanimous support for promoting strong ties between teachers and parents. Parents appreciated the vision of the Vice Chancellor and appreciated his efforts.

 

DPA PTM

 

پی آر او نمبر 336 /23
مورخہ 28.08.2023
ڈائریکٹورٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر وائس چانسلراسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی ہدایت پر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی ڈین آف سوشل سائنسز کی رہنمائی میں ڈیپارٹمنٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن نے باہمی تعاون کو فروغ دینے اور تعلیمی ماحول کو یقینی بنانے کے لیے والدین اور اساتذہ کا اجلاس منعقد کیا۔ انچارج ڈیپارٹمنٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر شہزاد علی گل نے والدین کی شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس تقریب سے یونیورسٹی میں جاری نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں سے متعلق والدین کو اگاہ کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر کی ہدایت کے مطابق یونیورسٹی میں ساز گار تعلیمی ماحول پیدا کرنا ہے جہاں شعبوں کی سرگرمیاں، نئے تعلیمی پروگرام اور مستقبل کی حکمت عملی اور منصوبہ بندی سے متعلق والدین کے ساتھ تبادلہ خیال کرنا ہے۔ ڈیپارٹمنٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن کی متحرک فیکلٹی ٹیم کا تعارف کرواتے ہوئے، ڈاکٹر شہزاد گل نے طلبہ کی فلاح و بہبود کے لیے یونیورسٹی کے عزم کا اعادہ کیا۔ والدین نے حال ہی میں یونیورسٹی کے خلاف ہونے والے بے بنیاد پروپیگنڈے کی سختی سے مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور جنوبی پنجاب کے نوجوانوں کے لیے اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے اساتذہ اور والدین کے درمیان مضبوط روابط کو فروغ دینے کے لیے متفقہ حمایت کا اظہار کیا۔ والدین نے  وائس چانسلر کے وژن کی تعریف کی اور ان کی کوششوں کو سراہا۔


DPA PTM urdu

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.