About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

"Digital South Punjab Roadshow 2022" was held in Lodhran, to skill and empower the people of South Punjab

لودھراں: اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی کے باہمی اشتراک سے جنوبی پنجاب کے لوگوں کو ہنر مند اور بااختیار بنانے کے لئے "ڈیجیٹل ساؤتھ پنجاب روڈ شو 2022 " کی تقریب آج لودھراں میں ہوئی۔ جس میں کثیر تعداد میں نوجوان طلباء و طالبات اور معززین شہر نے شرکت کی ۔ ڈیجیٹل ساؤتھ پنجاب کی ٹیم بانی رضوان مجید کی سر براہی میں جب شہر میں داخل ہوئی تو اہل علاقہ کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا۔  تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اس کے بعد "ڈیجیٹل ساؤتھ"  پنجاب کے بانی و ڈائریکٹر آئی ٹی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور رضوان مجید نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاضرین کو پراجیکٹ کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔ 
پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی کے پراجیکٹ ای روزگار کے منیجر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے گفتگو کرتے ہوئے مختلف اسکلز اور ان کے رجحانات کے بارے میں شرکاء کو آگاہ کیا۔ اور فری لانسنگ میں ای روزگار کے اقدامات کو تفصیلی بیان کیا۔
تقریب میں شہر کے کامیاب آئی ٹی ایکسپرٹ اور فری لانسرز کو بھی مدعو کیا گیا تھا جنہوں نے اپنی کامیابی کے سفر کی داستاں سنا کر نوجوان طلباء و طالبات کو تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنر کی ترغیب دی۔ 
دیگر مقررین میں ہارون ملانہ، حامد جاوید، شعیب منظور، تجمل حسین،انس بن ضیا، سیفل سعید، آصف بھٹہ،عمران خان اور راو منصور شامل تھے۔  
ڈائریکٹر رفاح کالج  ڈاکٹر کاشان بھٹی  نے ڈیجیٹل ساؤتھ پنجاب کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے علاقے میں اسکل لرننگ انسٹیٹیوٹ کے مستقل قیام کی خواہش کا اظہار کیا۔ آخر میں مقررین ، اور مہمانوں کو ڈیجیٹل ساؤتھ پنجاب کی طرف سے یادگاری شیلڈز اور سووینئر پیش کئے گئے۔ تقریب کی نظامت کے فرائض مدثر مقبول نے انجام دیئے۔

 

DP lodhran

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.