About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

DPO Bahawalpur Syed Mohammad Abbas Shah met VC IUB Professor Dr. Naveed Akhtar in his office

پی آر او نمبر347 /23، مورخہ 02.09.2023
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
آج ڈی پی او بہاول پور سید محمد عباس شاہ نے وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور یونیورسٹی کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کی۔ گفتگو کے دوران مختلف معاملات زیر غور آئے اور ڈی پی او بہاول پور نے وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ کے اساتذہ ملازمین اور طلباء وطالبات کے احترام اور تحفظ کو پولیس ہر صورت میں یقینی بنائے گی۔ اسوقت مسٹر جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر، فاضل جج لاہور ہائیکورٹ لاہور کی سربراہی میں آنریبل ٹربیونل تحقیقات کر رہا ہے ۔ دونوں ادارے ٹربیونل سے مکمل تعاون کر رہے ہیں۔ میڈیا خصو صاً سوشل میڈیا پر کسی بھی قسم کی قیاس آرائی سے گریز کیا جائے۔ وائس چانسلر نے ڈی پی او بہاول پور کے خیالات کو سراہا اور کہا کہ جامعہ اسلامیہ بہاول پور ایک تاریخی شناخت رکھتی ہے۔ تمام اساتذہ ملازمین اور طلباء و طالبات فروغ تعلیم کے لئے کوشاں ہیں۔ پولیس اور دیگر اداروں سے باہمی تعاون بہت ضروری ہے۔ ڈی پی او بہاولپور نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور قومی اثاثہ ہے اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر ادارے کی ترقی اور بہتری کے لیے گرانقدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ انکی راہنمائی میں دونوں اداروں کے مابین تعلقات بہتر ہوں گے اور باہمی رابطہ کاری کو مضبوط بنایا جائے گا۔ اس موقع پر گزشتہ دنوں ہاسٹل کے واقعے کے حوالے سے پیدا شدہ صورتحال پر بھی گفتگو کرکے غلط فہمی کو دور کردیا گیا اور آئندہ کسی بھی نا خوشگوار صورتحال سے بچنے کے لئے باہمی اعتماد اور رابطے پر زور دیا۔ دونوں اداروں نے والدین، اساتذہ اور طلباء و طالبات کے اعتماد کو بحال کرنے کا بھی عزم کیا۔

 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.