About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Publications

Quick Links

Dr. Aziz Ur Rehman of IUB visited the Chinese Academy of Sciences in China.

پی آر او نمبر 345/25
مؤرخہ 09.09.2025
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور 
بہاولپور (پ ر) ڈاکٹر عزیزالرحمن ایسوسی ایٹ پروفیسر انسٹی ٹیوٹ آف کیمسٹری اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کا دورہ کیا۔ ممتاز چینی پروفیسر ڈاکٹر تاؤہی کی سربراہی میں نیشنل سینٹر فار نینو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کی ریسرچ ٹیم مل کر کام کررہی ہے۔ اس پراجیکٹ کا مقصد توانائی اور ماحولیات کے موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اگلی نسل کو تیار کرنا ہے۔ پائیدار توانائی اور ماحولیاتی خطرات کے تدارک کے لئے فریم ورک کا قیام اور بنیادی میکانزم کی تیاری ہے تاکہ اعلیٰ کارکردگی والے مواد اور آلات کی تخلیق میں رہنمائی کی جاسکے۔ یہ پاک چین شراکت داری جدید سائنسی اختراعات کا پلیٹ فارم ہے جس سے اقوام اور عالمی برادری دونوں کو فائدہ پہنچے گا۔ وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے دونوں ممالک کی تحقیقی ٹیم کے باہمی تعاون اور عزم کو سراہا ہے جو ایک صاف اور زیادہ پائیدار مستقبل کی تشکیل کریں گے۔ ڈین فیکلٹی آف کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عبدالروف نے بھی ڈاکٹر عزیزالرحمن اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو مفید اور کامیاب قرار دیا ہے۔

 

WhatsApp Image 2025-09-09 at 2.34.04 PM

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.