About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Dr. Khalil Ahmad Chairman Department of Archaeology, IUB met DG Archeology Punjab Mr. Shuzab Saeed in his office

پی آر او نمبر 427 /23
مورخہ 16.10.2023
ڈائریکٹورٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
ڈاکٹر خلیل احمد ہیڈ ڈیپارٹمنٹ آف آرکیالوجی، ایڈیشنل ڈائریکٹر کلچر اینڈ ہیرٹیج ریسرچ سینٹر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے ڈائریکٹر جنرل آف آرکیالوجی پنجاب شوزب سعید کے آفس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر آرکیالوجی محمد حسن خان اور ڈپٹی ڈائریکٹر آرکیالوجی سردار محمد تنویر خان بھی شریک تھے۔ ملاقات میں چولستان کے کلچر اینڈ ہیرٹیج کو محفوظ کرنے اور ٹورازم کو پروموٹ کرنے کے اقدامات پر غور کیا گیا اور چولستان کے قدیم ورثہ اور آرکیالوجیکل سائٹس کو محفوظ کرنے کے لیے مختلف پہلوؤں پربات چیت کی گئی۔ ڈاکٹر خلیل احمد نے آرکیا لوجی کے حوالے سے چولستان میں کی گئی مختلف پراجیکٹس پر بریفنگ دی اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں کلچر اینڈ ہیرٹیج ریسرچ سینٹر اور ڈیپارٹمنٹ آف آرکیا لوجی کی سرگرمیوں کے متعلق اور چولستان ہیر ٹیج میوزیم کی یونیورسٹی میں اس کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل آف آرکیا لوجی پنجاب شوزب سعید نے کہا کہ وہ جلد اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کو دورہ کرے گے اور چولستان کی آرکیالوجیکل سائٹس اور قلعوں کا وزٹ بھی کرے گے اور اس موقع پر یونیورسٹی کے ساتھ ایک ایم او یو بھی سائن کریں گے جس سے چولستان کے کلچر اینڈ ہیریٹیج اور آرکیالوجیکل سائٹس کو محفوظ کرنے میں کافی مدد ملے گی اور ہم یونیورسٹی کے ساتھ مل کر بہت سے آرکیالوجیکل پروجیکٹس کرنا چاہتے ہیں جو کہ بہت جلد شروع کر دیے جائیں گے جس سے نہ صرف یونیورسٹی کے طلبہ مستفید ہوں گے بلکہ ریسرچ کلچر کو بھی پرموٹ کرنے میں مدد ملے گی جس پر ڈاکٹر خلیل احمد نے ان کا شکریہ ادا کیا اور ان کی یونیورسٹی اور چولستان کے قدیم ورثہ کو محفوظ کرنے میں دلچسپی کو سراہا۔


archelogy urdu

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.