About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Dr. Muhammad Rafiq ul Islam, Chairman, Department of Iqbal Studies, IUB expressed his view about Sufism

پی آر او نمبر 22/265

مورخہ 29.07.2022
پبلک ریلیشنز آفس،اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
تصوف حصولِ قرب ِالٰہی کے ساتھ ساتھ انسان دوستی کا درس بھی دیتا ہے۔ اِن خیالات کا اظہار ڈاکٹرمحمد رفیق الاسلام چیئرمین شعبہ اقبالیات و فلسفہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے شعبہ اُردو غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان کے زیرِ اہتمام منعقدہ شاہ سلیمان تونسوی سیمینار میں  بحیثیت کلیدی مقرر کیا۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ تصوف نے ہر عہد کے ادب کو متاثر کیا ہے۔ اُردو داستانوں کے موضوعات، ان کے کرداروں اور خاص ماحول میں متصوفانہ کیفیات کا اظہار نمایاں نظرآتا ہے۔ صبر، توکل، فیاضی اور سخاوت، بہادری، علم،حلم،رضا جوئی اوررضا طلبی، فقر، غنا اور فنا کی اخلاقیات جو تصوف کے ساتھ خاص ہیں اِن سب کا اظہار نثری اور شعر ی داستانوں میں موجود ہے۔ ڈاکٹر رفیق الاسلام  نے اس بات کو بہت صراحت کے ساتھ بیان کیا کہ داستان گو اور داستان نگار کے ذہن میں یہ خیالات جاگزیں تھے کہ اس نے کس طرح تصوف کی تہذیب کو اپنی داستان کے کرداروں میں پیش کرنا ہے۔ جدید سائنسی دور میں جتنی اختراعات اور ایجادات ہوئی ہیں ان کا تصور اِن داستانوں کے محیر العقول اور  مافوق الفطرت  ماحول میں ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے داستانوی ادب کو تصوف کی تہذیب کے آئینے میں دوبارہ پڑھنے کی ضرورت ہے۔ اس تقریب سے پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران عبداللہ وائس چانسلر،غازی یونیورسٹی اور پروفیسر ڈاکٹر سہیل عباس خان  چیئرمین شعبہ اُردو نے بھی خطاب کیا۔

 

rafiq urdu

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.