About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Dr. Muhammad Saeed Shaikh from IUB participated in the provincial Seerat-ul-Nabi conference organized at Lahore

پی آر او نمبر 346/24
مؤرخہ 22.09.24
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز 
محکمہ اوقاف و مذہبی امور حکومت پنجاب کے زیر اہتمام الحمرا ہال لاہور میں گزشتہ دنوں صوبائی سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان کے علاوہ دنیا بھر سے اسلامی اسکالرز اور علمائے کرام ومشائخ عظام نے شرکت کی۔ اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے شعبہ فقہ و شریعہ کے چئیرمین ڈاکٹر محمد سعید شیخ نے اسلامیہ یونیورسٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے کانفرنس کے افتتاحی سیشن میں "عہد نبوی میں نظام تعلیم و تربیت کی اہمیت" کے موضوع پر اپنا تحقیقی مقالہ پیش کیا، جس میں انھوں نے کہا کہ تعلیم اور تربیت ہمیشہ سے ہی انسانی ترقی کی بنیاد رہے ہیں، تعلیم و تربیت سے ہی نہ صرف معاشرے تشکیل پاتے ہیں، بلکہ ترقی کی راہ پر گامزن رہتے ہیں۔ تاریخ گواہ ہے کہ تعلیم یافتہ اقوام ہمیشہ ترقی کی بام عروج تک پہنچیں اور تعلیم سے رشتہ توڑنے والی قومیں ذلت وپستی کی گہری کھائی میں جاگریں۔ پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہونی والی پہلی وحی ہی تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا منصوبہ بند عملی نظام تعلیم تشکیل دیا کہ قلیل عرصے میں ایک تعلیمی انقلاب برپا کردیا۔ عہد نبوی کے نظام تعلیم میں طبقاتی تقسیم ہر گز نہ تھی، تعلیم سب کے لیے تھی اور بلا امتیاز تھی۔ اس کانفرنس میں پاکستان کے تمام مسالک کے جید علمائے کرام اور جامعات کی مقتدر علمی شخصیات کے علاوہ مصر، تیونس، کویت اور ایران سے اسلامی اسکالرز نے شرکت اور اپنے تحقیقی مقالات پیش کیے۔ کانفرنس کے اختتام پر وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ نے مصنفین کتب سیرت اور مقالہ نگاروں میں شیلڈ تقسیم کیں اور صدارتی خطبہ سے نوازا۔

 

WhatsApp Image 2024-09-22 at 1.34.44 PM

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.