About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Dr. Rafiq ul Islam of IUB led a conversation on Allama Muhammad Iqbal at Ferdowsi University Iran

پی آر او نمبر 421/24
مؤرخہ 16.11.24
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور 
بہاولپور (پ ر) علامہ محمد اقبال صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ ملت اسلامیہ کے قومی شاعر ہیں۔ جہاں انہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کی بیداری کے لیے مساعی فکر سے کام لیا وہاں وہ ملت اسلامیہ کے اتحاد کے خواہاں اور ان کے عروج کے خواہش مند تھے۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر محمد رفیق الاسلام چیئرمین شعبہ اقبالیات و فلسفہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے فردوسی یونیورسٹی مشہد میں منعقدہ عالمی کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ علامہ محمد اقبال کا ارثی وطن برصغیر اور فکری وطن ایران تھا۔ وہ چاہتے تھے کہ ایران امت مسلمہ کے لیے قائدانہ کردار ادا کرے۔ وہ مسلم امت کے لیے اسی عروج کے خواب دیدہ تھے جو قرون اولیٰ میں انہیں حاصل رہا تھا۔ علامہ محمد اقبال ایک کثیر الجہت شخصیت تھے۔ انہوں نے اپنے فلسفیانہ نظریات کے ذریعے متعدد شعبہ ہائے زندگی میں مسلمانوں کی رہنمائی کی۔ تعلیم جیسے شعبے کے لیے ان کا وضع کردہ اسلامی یونیورسٹی کا تصور مسلم نظام تعلیم کو عظمت کے راستے پر گامزن کرسکتا ہے۔ اس کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں کونسل جنرل پاکستان محمد شہریار کے علاوہ ایرانی اور عراقی ماہرین اقبال نے بھی خطاب کیا۔ جب کہ کونسل جنرل سعودیہ اور ایرانی جامعات کے وائس چانسلرز شریک ہوئے۔ کانفرنس کا انعقاد پاکستانی قونصلیٹ اور جامعہ فردوسی کے اشتراک سے کیا گیا تھا۔

 

WhatsApp Image 2024-11-16 at 12.25.45 PM

 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.