About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Publications

Quick Links

Dr. Ramzan Tahir of IUB attended the three-day International Allama Iqbal Conference held in Quetta as the guest.

پی آر او نمبر477/25
مؤرخہ 07.12.2025
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور
قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن حکومتِ پاکستان، اقبال اکادمی پاکستان، صوبائی حکومت بلوچستان اور رحمۃ للعالمین و خاتم النبیین ﷺ کلب و تعمیرِ نو ٹرسٹ بلوچستان کے باہمی اشتراک سے کوئٹہ میں تین روزہ بین الاقوامی علامہ اقبال کانفرنس بعنوان "زوال بندۂ مومن کا بے زری سے نہیں" منعقد ہوئی جس میں دنیا کے سولہ ممالک سے ممتاز محققین، اقبال شناس اور علمی شخصیات نے شرکت کی۔ کانفرنس میں معروف اقبال شناس و محقق ڈاکٹر محمد رمضان طاہر (شعبہ اردو و اقبالیات، دی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور) نے قومی ورثہ حکومت پاکستان اور رحمۃ للعالمین و خاتم النبیین ﷺ کلب و تعمیر نو ٹرسٹ بلوچستان کی خصوصی دعوت پر شرکت کی، اپنا مقالہ پیش کیا اور مختلف سیشنز میں علامہ اقبال کے افکار پر نہایت بصیرت افروز، مدلل اور فکر انگیز خطابات کیے جنہیں شرکا نے بے حد سراہا۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد رمضان طاہر نے اکادمی ادبیات پاکستان کوئٹہ کے زیر اہتمام ڈائریکٹر جنرل اکادمی ادبیات پاکستان ڈاکٹر نجیبہ عارف اور ڈاکٹر سلیم مظہر ڈائریکٹر جنرل ادارہ فروغ قومی زباں کے ہمراہ "بلوچستان کے اہلِ قلم سے مکالمہ" میں بھی شرکت کی جس میں بلوچستان کے معروف ادبا، شعرا، فنونِ لطیفہ سے وابستہ شخصیات اور نوجوان لکھاریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور علاقائی زبانوں کے ادب، ادبی روایت کے فروغ اور نوجوان نسل کے کردار پر جامع تبادلۂ خیال کیا گیا۔ کانفرنس میں پیش کیے گئے مقالات میں اقبال کے تصورِ خودی، پیغامِ عمل، ملتِ اسلامیہ کے فکری احیاء اور عصرِ حاضر کے تقاضوں کے تناظر میں اقبالی فکر کی نئی جہات کو نمایاں کیا گیا۔ عالمی مندوبین نے اس بات پر زور دیا کہ اقبال کی شاعری آج بھی مسلم دنیا کی فکری رہنمائی اور تہذیبی بیداری کا موثر ذریعہ ہے۔ تین روزہ یہ بین الاقوامی کانفرنس علمی تبادلۂ خیال، فکری ہم آہنگی اور اقبالی فکر کی عصری معنویت کے لحاظ سے ایک یادگار، مؤثر اور نتیجہ خیز علمی سنگِ میل ثابت ہوئی۔

 

WhatsApp Image 2025-12-07 at 12.15.33 PM

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.