About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Publications

Quick Links

Dr. Ramzan Tahir of IUB participated the reception of the second poetry collection "Raz Sokhan" at a special invitation

پی آر او نمبر 151/25
مورخہ 21.04.2025
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور
ادارہ زبان و ادبیات اردو پنجاب یونیورسٹی لاہور میں علامہ اقبال کے فرزند اکبر آفتاب اقبال کے بیٹے آزاد اقبال کے دوسرے شعری مجموعے '' راز سخن'' کی تقریب پذیرائی کا انعقاد کیا گیا، جس میں شعبہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے علامہ اقبال کے پوتے کی خصوصی دعوت پر معروف اقبال شناس ڈاکٹر رمضان طاہر نے خصوصی شرکت کی اس تقریب کی صدارت پسر زادہ علامہ اقبال سینیٹر ولید اقبال نے کی۔ علاوہ ازیں تقریب میں معروف ٹی وی اداکار  عثمان پیر زادہ اور ثمینہ پیرزادہ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ دیگر مہمانان گرامی میں پاکستان کے سابق سیکرٹری خارجہ/ سفیر اور بین الاقوامی تعلقات کے ماہر  شمشاد احمد، خیال آفاقی، ملک کی  نامور شخصیات، پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ اور آزاد اقبال کے قریبی دوست احباب تھے۔ ڈائریکٹر ادارہ ڈاکٹر بصیرہ عنبرین نے استقبالیہ کلمات میں  خانواد اقبال میں اقبال کے جاری فیضان کے حوالے کے مفصل بات کی۔ انھوں نے راز سخن کی انفرادیت اور اس کے شعری خصائص سے حاضرین کو متعارف کرایا۔ آزاد اقبال پسر زادہ علامہ اقبال نے اپنی نئے شعری مجموعے پر مفصل گفتگو کی اور آخر میں اپنا کلام پیش کیا۔

 

491757073_1078128727688737_6842936067789270403_n

 

 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.