Vice Chancellor of the IUB Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob calls new Punjab' s Governor Engr. Muhammad Baligh ur Rehman
PRO No. 262/22
Dated 09-06-2022
Public Relations Office
The Islamia University of Bahawalpur
Governor Punjab and Chancellor Engr. Muhammad Baligh-ur-Rehman has said that higher education sector is one of the priorities of the government and rapid steps are being taken to provide quality education to remote areas. The development and expansion of the Islamia University of Bahawalpur is commendable and soon the campus of the university will be established in Hasilpur. The Governor Punjab expressed these views during a meeting with Vice Chancellor Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob at Governor House Lahore today. He said that along with enhancing the quality of education, it was very important to provide access to higher education to the youth. The present government wants to bring higher education opportunities to the doorsteps of the youth by opening university campuses in far-flung areas. In this regard, the steps taken by the Islamia University of Bahawalpur for the establishment of Ahmadpur East and Liaquatpur campuses are welcome. He asked the Vice Chancellor to prepare an immediate plan for setting up a university campus in Hasilpur as well. On the occasion, the Vice Chancellor apprised the Governor of Punjab about the details of the plan to increase rainfall and establish an agro-economic zone in Cholistan through the latest meteorological system. The Governor Punjab said that the plan put forward by the Islamia University of Bahawalpur for increasing the rainfall rate over an area of 6.6 million km of Cholistan is very useful. On the one hand, this project will significantly increase the agricultural area and it will be easier to deal with the challenges facing food security, on the other hand, the locals of Cholistan will also be prosperous. He said that all possible help would be provided by the Chancellor's Office to make the special system of increasing rainfall practical. On the occasion, Vice Chancellor Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob briefed the Governor of Punjab about the research being done in the field of agriculture. He said that soybean and maize cultivation project with the help of stripe intercropping technology has been developed with the help of Sichuan Agricultural University of China. The project will save billions of rupees in foreign exchange spent on poultry feed and edible oil imports. That is why this project has been included in the main projects of CPEC. In cotton research, the Islamia University of Bahawalpur has achieved international status and the varieties of cotton introduced by the university are being cultivated on 50% of the area. The Vice Chancellor also apprised the Governor of Punjab about the ongoing teaching and development activities in the university. He said that preparations for the upcoming convocation were underway and requested the Governor Punjab to preside over it. On this occasion, the Vice Chancellor also extended a special invitation to the Governor of Punjab to attend the National Seerat Conference. Governor Punjab Engr. Muhammad Baligh-ur-Rehman said that he would soon visit the Islamia University of Bahawalpur and take personal interest in the development and welfare of the university as in the past.
پی آر او نمبر262/22، مورخہ 09-06-2022
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
گورنر پنجاب و چانسلر انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ اعلیٰ تعلیم کا شعبہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور دور دراز علاقوں تک معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے تیزی سے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی ترقی اور توسیع قابل تعریف ہے اور جلد ہی حاصل پور میں یونیورسٹی کا کیمپس قائم کیا جائے گا۔گورنر پنجاب نے ان خیالات کا اظہار آج وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب سے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے معیار میں اضافے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم تک رسائی فراہم کرنا بہت ضروری ہے۔ موجودہ حکومت دور دراز علاقوں میں جامعات کے کیمپس کھول کر اعلیٰ تعلیم کے مواقعے نوجوانوں کی دہلیز تک پہنچانا چاہتی ہے۔ اس سلسلے میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی جانب سے احمد پور اور لیاقت پور کیمپس کے قیام کے لیے کیے جانے والے اقدامات خوش آئند ہے۔ انہوں نے وائس چانسلر سے کہا کہ حاصل پور میں بھی یونیورسٹی کیمپس کے قیام کے لیے فوری منصوبہ تیار کیا جائے۔ اس موقع پر وائس چانسلر نے گورنر پنجاب کو چولستان میں جدید ترین موسمیاتی نظام کے ذریعے بارش میں اضافے اور ایگری اکنامک زون کے قیام کے منصوبے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ چولستان کے 66لاکھ مربعہ کلومیٹر رقبے پر بارش کی شرح کو بڑھانے کے لے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی جانب سے پیش کیا گیا منصوبہ بہت کارآمد ہے۔ اس منصوبے سے ایک طرف تو زرعی رقبے میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا اور فوڈ سیکورٹی کے درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں آسانی ہو گی تو دوسری طرف چولستان کے مقامی باشندے بھی خوشحال ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بارش میں اضافے کے خصوصی نظام کو عملی جامعہ پہنانے کے لیے چانسلر کے دفتر سے ہر ممکنہ مدد فراہم کی جائے گی۔ اس موقع پر وائس چانسلرانجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے گورنر پنجاب کو زراعت کے شعبہ میں کی جانے والی تحقیق سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ سٹریپ انٹرکراپنگ ٹیکنالوجی کی مدد سے سویابین اور مکئی کی کاشت کا منصوبہ چین کی سیچوان زرعی یونیورسٹی کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔ اس منصوبے سے پولٹری فیڈ اور خوردنی تیل کی درآمد پر خرچ ہونے والا اربوں روپے کا زرمبادلہ کی بچت ہو گی۔ یہی وجہ ہے کہ یہ منصوبہ سی پیک کے مرکزی پروجیکٹس میں شامل کر لیا گیا ہے۔کپاس کی تحقیق میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور عالمی مقام حاصل کر چکی ہے اور یونیورسٹی کی متعارف کردہ کپا س کی اقسام 50فیصد رقبے پر کاشت ہور ہی ہے۔ وائس چانسلر نے گورنر پنجاب کو یونیورسٹی میں جاری تدریسی اور ترقیاتی سرگرمیوں سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ کانوکیشن کی تیاریاں جاری ہیں اور گورنر پنجاب سے صدارت کی درخواست کی۔اس موقع پر وائس چانسلر نے گورنرپنجاب کو قومی سیرت کانفرنس میں شرکت کے لیے بھی خصوصی دعوت دی۔ گورنر پنجاب انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ وہ جلد ہی اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کا دورہ کریں گے اور ماضی کی طرح یونیورسٹی کی ترقی اور بھلائی میں ذاتی دلچسپی لیں گے۔