About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Engr Prof Dr Athar Mahboob, Vice Chancellor of IUB, express about the Federal Budget 2023-24

پی آر او نمبر 23/249
مورخہ 11.06.2023
ڈائریکٹورٹ آف پبلک ریلیشنز،اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور 
انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے ایک متوازن بجٹ پیش کیا ہے جو کہ قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بجٹ سے شعبہ تعلیم کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی بجٹ 24-2023 میں اعلی تعلیم، آئی ٹی اور سماجی ترقی کے لیئے رقوم مختص کرنے سے نوجوانوں کو ترقی کے نئے مواقع ملیں گے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئے مالی سال کے دوران تعلیمی اداروں خصوصاً یونیورسٹیوں کو حکومت کی جانب سے خصوصی مالی معاونت حاصل ہوگی۔ ڈاکٹر اطہر محبوب نے کہا کہ اعلی تعلیم کے شعبے میں جاری اخراجات کے لئے 65 ارب روپے اور ترقیاتی منصوبوں کے لئے 70 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ حکومت نے سکول اور کالج کے طلباء وطالبات کی معاونت کے لئے 5 ارب روپے سے پاکستان انڈاومنٹ فنڈ قائم کیا ہے۔ اسی طرح نوجوانوں میں ایک لاکھ  لیپ ٹاپ کی تقسیم کے لئے دس ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔ کھیلوں کے شعبے کی ترقی کے لیے 5 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ پی ایس ڈی پی کے تحت اعلی تعلیم کے لیے 82 ارب کے منصوبے رکھے گئے ہیں۔ وفاقی بجٹ میں آئی ٹی انڈسٹری کے فروغ،  اس سے متعلق برآمدات میں اضافے،  ٹیکسوں میں رعایت اور افرادی قوت کی تربیت کے منصوبے بھی شامل ہیں جو بہت خوش آئند اقدامات ہیں۔

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.