About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Ex Dean Prof Dr. Shafiq Ahmad presented the poetry collection of Khawaja Qutbuddin Faridi to the Worthy VC of IUB

پی آر او نمبر244/23
مورخہ 08.06.2023

ڈائریکٹورٹ آف پبلک ریلیشنز،اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور

بہاول پور (پ ر): سابق ڈین فیکلٹی آف آرٹس اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر شفیق احمد نے وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور خواجہ قطب الدین فریدی کا شعری مجموعہ پیش کیا۔ حال ہی میں پنجاب یونیورسٹی لاہور نے خواجہ غلام قطب الدین فریدی کا شعری مجموعہ دست طلب شائع کیا ہے۔ اس کتاب کو پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر سابق وائس چانسلر اور ڈاکٹر شفیق احمد سابق ڈین اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے مرتب کیا ہے۔ یہ مجموعہ کل 131 صفحات پر مشتمل ہے جس میں 2 حمد باری تعالیٰ، 13 نعت، 8 مناقب، 21 غزل اور 3 شخصی مرتبے شامل ہیں۔یاد رہے کہ خواجہ قطب الدین فریدی کا تعلق گڑھی اختیار خان نزد خان پور کٹورہ سے ہے۔ اس سے پہلے ان کا ایک اور شعری مجموعہ بے تابی کے عنوان سے شائع ہو کر دادو تحسین حاصل کر چکا ہے۔ یہ بات بھی واضح رہے کہ خواجہ غلام قطب الدین فریدی خواجہ فرید کے سلسلہ تصوف سے وابستہ ہیں اور ان کے والد گرامی حضرت محمد یار فریدی بھی فارسی و اردو کے نامور شاعر تھے۔ دست طلب کا پیش لفظ اور مقدمہ پروفیسر ڈاکٹر شفیق احمد نے لکھا ہے جبکہ اس پر پروفیسر ڈاکٹر خورشید رضوی، پروفیسر ڈاکٹر محمد اسحق قریشی، پروفیسر ڈاکٹر سلیم مظہر اور پروفیسر ڈاکٹر محمد قمر علی زیدی کے تبصرے شامل ہیں۔

 

P D Shafiq ahmad

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.