About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Faculty members of IUB participated in the seminar organized by United Nations and BCCI

پی آر او نمبر 335/23
مؤرخہ 27.08.2023
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور
پاکستان میں پائیدار ترقی وژن 2030 کے عنوان سے اقوام متحدہ اور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری بہاولپور کے اشتراک سے ایک سیمینار منعقد کیا گیا۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی طرف ایسو سی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر روبینہ یاسمین، ڈاکٹر سعید احمد، شعبہ پاکستان سٹڈیز، ڈاکٹر محمد ممتاز شعبہ اردو اور اطہر لاشاری شعبہ سرائیکی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے سابق پرنسپل فائن آرٹ کالج پروفیسر ڈاکٹر نصراللہ خان ناصر نے بھی بہاولپور کی تاریخی سماجی و معاشی صورتحال کو اجاگر کیا۔ مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی خواتین نے بہاولپور اور پاکستان کے مسائل پر سیر حاصل گفتگو کی۔ سیمینار میں پائیدار ترقی 2030 کے حوالے سے 17 نکات پیش کیے گئے۔ مباحثے میں چار موضوعات پر توجہ مرکوز کی گئی جن میں تعلیم، پانی، صفائی اور حفظان صحت کے ساتھ بنیادی سماجی خدمات تک رسائی، نوجوانوں کی ملازمت اور ہنرمندی، جامع، جوابدہ اور موثر حکمرانی کی طرف کیسے پیش رفت کی جائے ، زیر بحث آئے۔


UN chamber

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.