About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Faculty of Pharmacy IUB organized the Project Exhibition in collaboration with Directorate of ORIC

پی آر او نمبر 220/23
مورخہ 27.05.2023

ڈائریکٹورٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور

ڈیپارٹمنٹ آف فارمیسی پریکٹس فیکلٹی آف فارمیسی اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے ڈائریکٹوریٹ آف اورک کے تعاون سے فارمیسی کے فارغ التحصیل طلباء کے درمیان عملی اور کاروباری صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے پراجیکٹ نمائش کا اہتمام کیا۔ چیئرمین شعبہ فارمیسی پریکٹس اور ڈائریکٹر اورپروفیسر ڈاکٹر محمد عاطف نے اس موقع پر کہا کہ انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ویژن کے مطابق علم پر مبنی معیشت کے لیے طلباء و طالبات میں ذہنی رجحان کو فروغ دے رہی ہے۔ تمام پراجیکٹس کا جائزہ ماہرین، ڈاکٹر عدنان اکرم ڈپٹی ڈرگز کنٹرولر تحصیل یزمان، عمران جاوید پتافی ڈپٹی ڈرگز کنٹرولر تحصیل احمد پور ایسٹ اور عمیر احسان منیجر فارمیسی آپریشنز امتیاز سپر مارکیٹ بہاولپور نے کیا۔ پرو وائس چانسلر اور ڈین فیکلٹی آف فارمیسی پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر نےنمائش میں شرکت کی اور نقد انعامات تقسیم کیے۔ بعد ازاں قمر الزمان ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئرز فیکلٹی آف فارمیسی اور جمشید اکبر انچارج اسٹوڈنٹس افیئر ڈیپارٹمنٹ آف فارمیسی پریکٹس نے پراجیکٹ نمائش کی اہمیت اور ضرورت کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ تقریب میں فیکلٹی ممبران اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پروفیسر ڈاکٹر اسد اللہ مدنی، پروفیسر ڈاکٹر فیاض، پروفیسر ڈاکٹر شعیب، ڈاکٹر عمران مسعود، ڈاکٹر قرۃ العین، ڈاکٹر عاطف عثمان منیجر ریسرچ اورک اور دیگر معزز فیکلٹی ممبران نے اس اقدام کو سراہا ۔
 

pharm ex


pharm ex 2

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.