About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Famous Olympian and Pride of Pakistan Arshad Nadeem Visited The Islamia University of Bahawalpur

PRO No. 382/22, dated 07.10.2022
Directorate of Communications and Public Relations
The Islamia University of Bahawalpur
Vice Chancellor, the Islamia University of Bahawalpur Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob said that Commonwealth Games hero Arshad Nadeem is a national asset. His arrival in the Islamia University Bahawalpur is an honor for the faculty and students. Vice Chancellor Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob expressed these views during a meeting with Arshad Nadeem and Director Sports Higher Education Commission Engr. Javed Ali Memon who wre visiting the Islamia University of Bahawalpur to participate 56th Standing Sub-Committee of All Pakistan University Sports Board. Industrialist Mehmood Majeed, Director Sports Amjad Farooq Waraich, Dean Faculty of Law Prof. Dr. Aftab Hussain Gillani were also present on this occasion. The Vice-Chancellor said that Islamia University Bahawalpur is among the leading universities in the field of sports. Our students participate in sports events at national and international level. Arshad Nadeem said that during visit of the Islamia University of Bahawalpur, met the teachers and students and was impressed by the beauty of the campus. Director Sports HEC Engr. Javed Ali Memon thanked Vice Chancellor the Islamia University of Bahawalpur Engr Prof. Dr. Athar Mahboob on behalf of Chairman Higher Education Commission Dr. Mukhtar Ahmad. Meanwhile, the event of the 56th Standing Sub-Committee of All Pakistan University Sports Board was held at the Islamia University of Bahawalpur. The committee meeting of Prime Minister Talent Hunt Sports League 2022-23 was held. Director Sports HEC Javed Ali Memon said that the Islamia University of Bahawalpur is very happy to see. The Islamia University of Bahawalpur is the safest place for this event. We welcome our hero Arshad Nadeem to the Islamia University of Bahawalpur. Arshad Nadeem raised the flag of our country. Our young generation should follow and learn from such heroes. We have approved three new games for girls at Women's University. Now female students will also be able to do wrestling, boxing and weightlifting. National hero Arshad Nadeem said in his address from the event that he is thankful to the Vice Chancellor of the Islamia University of Bahawalpur for honoring me.


arshad nadeem eng

 

 

پی آر نمبر 382/22
 مورخہ 07/10/2022
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور 
وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے کہا ہے کہ کامن ویلتھ گیمز کے ہیروارشد ندیم قومی اثاثہ ہیں۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں ان کی آمداساتذہ اور طلباء کے لیے اعزاز ہے۔ وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے ان خیالات کااظہار ارشد ندیم اور ڈائریکٹرسپورٹس ہائر ایجوکیشن کمیشن انجینئر جاوید علی میمن سے اپنے دفتر میں ملاقات کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر صنعتکار محمود مجید،ڈائریکٹر سپورٹس امجد فاروق وڑائچ، ڈین فیکلٹی آف لاء پروفیسر ڈاکٹر آفتاب حسین گیلانی، بھی موجود تھے۔ وائس چانسلر نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کھیلوں کے میدان میں صف اول کی جامعات میں شامل ہے۔ ہمارے طلباء وطالبات قومی اور بین الاقوامی سطح پر سپورٹس ایونٹس میں حصہ لیتے ہیں۔ ارشد ندیم نے کہا کہ وہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کا دورہ کرکے اساتذہ اور طلباء سے ملاقات اور کیمپس کی خوبصورتی سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔ ڈائریکٹرسپورٹس ایچ ای سی انجینئر جاوید علی میمن نے آل پاکستان یونیورسٹی سپورٹس بورڈ کی 56 ویں سٹینڈنگ سب میٹنگ کے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں انعقاد پر چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختاراحمد کی جانب سے وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کا شکریہ ادا کیا۔ دریں اثناء اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں آل پاکستان یونیورسٹی سپورٹس بورڈ کی  56 ویں سٹینڈنگ سب کمیٹی کا ایونٹ ہوا۔ وزیراعظم ٹیلنٹ ہنٹ سپورٹس لیگ 23-2022 کی کمیٹی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ ڈائریکٹر سپورٹس ایچ ای سی جاوید میمن نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کو دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی اس ایونٹ کے لیے محفوظ ترین جگہ ہے۔ خوشی ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی میگا ایونٹ کی میزبانی کر رہی ہے۔ ہم اپنے ہیرو ارشد ندیم کو اسلامیہ یونیورسٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ارشد ندیم نے ہمارے ملک کے جھنڈے کو سر بلند کیا۔ ہماری نوجوان نسل ایسے ہیروز کو فالو کرے اور سیکھے۔ ہم نے وومن یونیورسٹی میں لڑکیوں کے لیے تین نئی گیمز کی منظورہ دی ہے۔ اب طالبات ریسلنگ، باکسنگ اور ویٹ لفٹنگ بھی کر سکیں گی۔ ایونٹ سے قومی ہیرو ارشد ندیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے عزت دی۔آج یونیورسٹی میں جس طرح مجھے ویلکم کیا گیا اس سے مجھے بے حد مسرت ہوئی ہے۔ میں ٹوکیو اولمپکس کے بعد اپنا گول سیٹ کیا اور ٹریننگ پر فوکس کیا۔ میں نے انجری کے باوجود پریکٹس کی۔ میں واپڈا کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھ سمیت کئی پاکستانی کھلاڑیوں کو ملازمت دی ہے۔ کامن ویلتھ گیمز سے دس روز پہلے مجھے گھٹنے میں درد شروع ہوا لیکن میری نظر گولڈ میڈل پر تھی۔ میں نے اپنے میڈلز پاکستانی قوم کے نام کیے کیونکہ پوری قوم نے میرے لیے دعا کی۔ نوجوانوں کو کہوں گا کہ آپ محنت کریں تو اللہ پاک اس کا پھل ضرور دیتا ہے۔ کامن ویلتھ گیمز میں 90 میٹر تھرو کیا اور گولڈ میڈل لیا۔ ڈائریکٹر سپورٹس امجد فاروق وڑائچ نے ایونٹ کے شرکاء کو خوش آمدید کہااور کہا کہ وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی ہدایت پر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور آل پاکستان یونیورسٹی سپورٹس بورڈ کے 56 ویں سٹینڈنگ سب کمیٹی کی میزبانی کر رہی ہے اور وزیرا عظم ٹیلنٹ ہنٹ سپورٹس کمیٹی کا اجلاس بھی ہو رہا ہے۔

 


 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.