About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

First All-Pakistan Speech Competition was organized in Islamia University of Bahawalpur

پی آر او نمبر 370/24
مؤرخہ 12.10.24
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور 
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں پہلا آل پاکستان تقریری مقابلہ کا انعقاد آئی یو بی ڈیبیٹنگ سوسائٹی کے زیر انتظام منعقد ہوا۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں طلبا انجمنیں ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس افئیرز کے زیر سایہ ہمیشہ سے ہی طلبا کی شخصیت سازی اور ان کی تعلیمی و غیر نصابی سرگرمیوں میں اہم کردار ادا کرتی آئی ہیں۔ آئی یو بی ڈیبیٹنگ سوسائٹی مسلسل ڈیبیٹنگ کلچر کو فروغ دے رہی ہے اور طلبا میں تنقیدی سوچ، اظہار رائے کی آزادی اور منطقی استدلال کے فروغ میں کوشاں ہے۔ اپنے اسی فعال کردار کے پیش نظر آئی یو بی ڈیبیٹنگ سوسائٹی اور تنظیم جناح کا پاکستان نے آل پاکستان تقریری مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں قومی مقررین کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مقررین کا تعلق کشمیر، سیالکوٹ، لاہور، فیصل آباد، بوریوالا، کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ، ڈیرو مراد جمالی اور بہاولپور سے تھا۔ اس آل پاکستان دو زبانی (اردو، انگلش) تقریری مقابلہ کی میزبانی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے کی۔ مقررین نے شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کا ذکر انتہائی مذہبی عقیدت سے کیا اور افکار حسین کی موجودہ دور میں ضرورت و اہمیت و فلسفہ حسینی کو حق و باطل کے معرکہ سے تعبیر کیا۔ تقریبات کا یہ سلسلہ آخری کڑی تھا ان کوالیفائنگ راونڈز میں جو ملک کے طول و عرض میں منعقد ہوئے جس کی اختتامی تقریب کے لئے آج پورے پاکستان سے قومی مقررین اسلامیہ یونیورسٹی کے تاریخی گھوٹوی ہال میں جمع ہوئے ہیں۔ جس مذہبی جوش و خروش اور ولولہ سے مقررین نے اپنا بے مثل نقطہ نظر پیش کیا۔ اس تقریب کی صدارت کے فرائض ڈاکٹر سید محمد عدنان بخاری نے سر انجام دیئے۔ تقریری مقابلہ کے انگریزی منصفین میں ثناء قاضی لیکچرار انگلش ڈیپارٹمنٹ ایس سی کالج بہاولپور اور عابیہ انور اسسٹنٹ پروفیسر ایس ای کالج بہاولپور اور اردو تقریری مقابلہ کی منصفی کے فرائض اویس ربانی اور لاہور کے قومی مقرر احتشام پاشا نے سر انجام دئیے۔ اردو تقریری مقابلہ میں تیسری پوزیشن کے حقدار لاہور سے حافظ نورالحسن ٹھرے اور دوسری پوزیشن کے حقدار فیصل آباد سے اسجل بابر نے حاصل کی جبکہ اس مقابلہ کے فاتح  کشمیر سے مبارک علی قرار پائے۔ انگریزی زبان کے تقریری مقابلوں میں تیسری پوزیشن ٹنڈو آدم سے تحسین ذہرہ نے حاصل کی جبکہ دوسری پوزیشن بہاولپور سے ایمان اعظم نے حاصل کی اور انگریزی تقریری مقابلہ کے فاتح  کراچی سے عائشہ رفیق رہیں۔ تقریب کے اختتام پر ایڈوائزر آئی یو بی مجلس مباحث ڈاکٹر محمد آصف ندیم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ مجلس مباحث اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اپنا فرض اولین سمجھتی ہے کہ ہم ایسے پلیٹ فارم مہیا کریں جہاں نوجوانان پاکستان اپنے فن خطابت سے قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنا لوہا منوائیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر محمد عدنان بخاری نے جناح کا پاکستان اور مجلس مباحث اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کو اس روح پرور مقابلہ کے انعقاد پر مبارک باد پیش کی اور یہ کہا کہ ڈائریکٹر سٹوڈنٹس  افئیرز پروفیسر ڈاکٹر عبدالروف کی بصیرت اور ان کی سرپرستی میں تمام سٹوڈنٹس سوسائٹیز کامیابی کے ساتھ طلبا و طالبات کے لئے ہم نصابی سرگرمیوں کا باقاعدگی سے انعقاد کررہی ہے۔ مزید برآں انہوں نے جناح کا پاکستان کے بانی جناب اویس ربانی اور ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس افئیرز، ڈائریکٹوریٹ شعبہ تعلقات عامہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ڈاکٹر شہزاد خالد اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے آج کے اس پروگرام کو یقینی بنانے میں معاونت کی۔ اس کے ساتھ جامعہ اسلامیہ بہاول پور کی آئی یو بی ڈیبیٹنگ سوسایٹی کے ایڈوائزرز، کوایڈوائزرز، تمام کیبینٹ ممبرز اور جنرل ممبرز کا شکریہ بھی ادا کیا جنہوں نے شبانہ روز محنت کی اور آج کی اس محفل کا انعقاد کیا۔اس تقریب کے اختتام پر شرکائے محفل نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی شاندار میزبانی پر شکریہ ادا کیا اور اس عظم کا اعادہ کیا کہ مستقبل قریب میں بھی ایسے قومی سطح کے مقابلے ہوتے رہیں گے۔


WhatsApp Image 2024-10-12 at 1.48.03 PM

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.