About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Four IUBIANS recieved scholorship of PhD for USA

PRO No. 425/PR
Date: 12/07/2021
Public Relations Office
The Islamia University of Bahawalpur
Four PhD scholars from the Department of Media Studies, the Islamia University of Bahawalpur have received scholarships for the best universities in the United States under the Higher Education Commission's International Research Support Initiative program. This is the first time in the history of media studies that four students studying in his PhD program have received URS scholarships while this is also the first time in the history of the university that four PhD students of a department have been given back. Three of the four scholars, Hassan Naseer Sindhu, Rasheed Babar and Asadullah Shakor, have been approved for scholarships in the College of Media at the American University of Illinois Urbana, while Waqas Mahmood has been approved for scholarships in the Department of Communication and Media Studies at the University of Michigan Ann Arbor. All four scholars thanked the department and the University for their Cooperation. Chairman Media Studies Prof. Dr. Abdul Wajid Khan and the Faculty congratulated the PhD Scholars and hoped that these students would bring a good name to the Department and the University through their stay in the United States. Vice Chancellor Prof. Dr. Athar Mahboob while congratulating the Department of Media Studies and the students on receiving this scholarship said that the Department of Media Studies under the leadership of Chairman Prof. Dr. Abdul Wajid Khan is making rapid progress in every field.

WhatsApp Image 2021-07-13 at 9.24.29 AM

پی آر او نمبر21/425، مورخہ 12.07.2021
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا سٹڈیز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے چار پی ایچ ڈی سکالرز نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے انٹرنیشنل ریسرچ سپورٹ انیشیٹیو پروگرام کے تحت امریکہ کی بہترین یونیورسٹیوں کے لیے سکالرشپ حاصل کر لیا۔ میڈیا سٹڈیز کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہوا ہے کہ ان کے پی ایچ ڈی پروگرام میں زیر تعلیم چار طلبہ نے ارسپ سکالرشپ حاصل کیا ہے جبکہ یونیورسٹی کی تاریخ میں بھی یہ پہلی بار ہوا ہے ایک شعبہ کے چار پی ایچ ڈی طالب علموں کو بیک وقت یہ سکالرشپ ایوارڈ کیا گیا ہو۔ چاروں سکالرز میں سے تین سکالرز حسن نصیر سندھو، رشید بابر اور اسداللہ شکور کو امریکن یونیورسٹی آف الینوائے اربانا کے کالج آف میڈیا جبکہ وقاص محمود کو یونیورسٹی آف مشی گن این آربر کے ڈیپارٹمنٹ آف کمیونیکیشن اینڈ میڈیا سٹڈیز میں سکالرشپ کے لیے منظوری حاصل ہوئی ہے۔ یونیورسٹی آف الینوائے اربانا ٹائم رینکنگ کے حساب سے دنیا کی اڑتالسویں جبکہ مشی گن این آربانا دنیا کی اکیسویں بہترین یونیورسٹی ہے۔ چاروں سکالرز نے ڈیپارٹمنٹ اور یونیورسٹی کے تعاون پر شکریہ ادا کیا ہے۔ چیئرمین میڈیا سٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر عبدالوجد خان اور فیکلٹی نے پی ایچ ڈی سکالرز کو مبارکباد دیتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ یہ طلبہ طالبات امریکہ میں اپنے قیام اور بعدازاں اپنی خدمات کے ذریعے ڈیپارٹمنٹ اور یونیورسٹی کی نیک نامی کا باعث بنیں گے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا سٹڈیز اور طلبہ کو اس سکالرشپ کے حصول پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا سٹڈیز چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر عبدالواجد خان کی قیادت میں ہر میدان میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔

WhatsApp Image 2021-07-13 at 9.24.28 AM

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.