About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Governor Punjab chaired a meeting regarding the consortium built on topic of Character Building at Governor House Lahore

لاہور 28مارچ2023 …گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے آج یہاں گورنر ہائوس لاہور میں کردار سازی (Character Building) کے اوپر بنائے گئے کنسورشیم بارے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں کنسورشیم کی کنوینئر ڈاکٹر رخسانہ کوٹر اور وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی سیالکوٹ کے علاوہ انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب، وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ، ڈاکٹر سلیمان طاہر ، وائس چانسلر خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یار خان، پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم وائس چانسلر میر چاکر خان رند یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی ، ڈی جی خان، پروفیسر ڈاکٹر نبیلہ رحمان وایس چانسلر یونیورسٹی آف جھنگ، پروفیسر ڈاکٹر مرتضی جعفری وائس چانسلر نیشنل کالج آف آرٹس سمیت کنسورشیم کے دیگر ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران وائس چانسلرز نے گورنر پنجاب کو کردار سازی پر بنائے گئے کنسورشیم پر کی گئی پیش رفت کے حوالے سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ نوجوان قوم کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں انہیں اچھی تعلیم دینے کے ساتھ ان کی اخلاقی تربیت اور کردارسازی پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ اکرام کو چاہئے کہ وہ طلبہ کو سلیبس بڑھانے کے ساتھ کردار سازی پر بھی اچھی باتیں بتائیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ ہمارے مذہب میں اعلی اخلاق اور کردار سازی پر بہت زور دیا گیا ہے۔ گورنر پنجاب نے کردار سازی پر بنائے گئے کنسورشیم کے ممبران کو اگلے اجلاس میں تحقیق پر مبنی حتمی سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ اگلے اجلاس میں کردار سازی پر بنائے گئے کنسورشیم کی طرف سے تجویز کردہ سفارشات کی روشنی میں پلان آف ایکشن طے کیا جائے گا۔ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کنسورشیم کے ممبران سے کہا کہ طلبا کو ان لوگوں کی کیس سٹڈیز بتائیں جنہوں نے محنت سے اور میرٹ پر معاشرے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلبا کو کردار سازی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر عوام کی آگاہی مہم کے لیے متحرک کریں۔ گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ طلبا کو بتائیں کہ سچائی میں ہی دائمی کامیابی ہے اور انہیں بتائیں کہ سوشل میڈیا پر سنی سنائی باتوں پر یقین نہ کریں اور بغیر تحقیق کے آگے نہ پھیلائیں بلکہ خود تحقیق کریں۔ اس موقع پر کنسورشیم کے ممبران نے طلبا کی کردار سازی کے لیے کمیونٹی ورک لازمی قرار دینے ، کردار سازی میں سوشل میڈیا کا استعمال سمیت دیگر تجاویز دیں۔


WhatsApp Image 2023-03-28 at 5.24.07 PM

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.