About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

HEC has recognized "Office of Research, Innovation and Commercialization (ORIC)" at Islamia University of Bahawalpur

پی آر او نمبر251/23
مورخہ 13.06.2023
ڈائریکٹورٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
ہائر ایجوکیشن کمیشن نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں آفس آف ریسرچ، انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن (ORIC)" کو تسلیم کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں ہائر ایجوکیشن کمیشن نے باقاعدہ ایک نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر نے اس پیش رفت کو یونیورسٹی کی ترقی میں خوش آئند قرار دیا ہے۔ وائس چانسلر نے اس کامیابی پر ڈائریکٹر اورک پروفیسر ڈاکٹر محمد عاطف, ڈپٹی رجسٹرار اورک عبدالمعید عابد، منیجر ریسرچ ڈاکٹر عاطف عثمان، منیجر انوویشن ڈاکٹر محمد ساجد، ڈاکٹر شافیہ ارشد اور اُن کی ٹیم نصیر شاہ، رانا جاوید، ڈاکٹر عمر بلال، سیف الرحمان، شوکت علی اور محمد تنویر کو مبارکباد دی ہے۔ وائس چانسلر نے کہا کہ ORIC کے مینڈیٹ میں یونیورسٹی کی تمام تحقیقی سرگرمیوں کو یکجا کرنا اور اسٹارٹ اپس کو بھی شامل کرنا، قومی اور بین الاقوامی فنڈنگ اداروں سے تحقیق کے لیے وسائل کو متحرک کرکے انہیں فروغ دینا، یونیورسٹی کے محققین اور حکومت میں تحقیق کے ممکنہ صارفین کے درمیان ادارہ جاتی تعاون کو مضبوط کرکے تحقیق میں حائل مسائل کو دور کرنا، صنعت، اور کمیونٹیز اور اس کے نتیجے میں یونیورسٹی کی ترقی اور درجہ بندی میں اہم کردار ادا کرنا ہے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ORIC پالیسی 2021 کے مطابق اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اب  ہائرا یجوکیشن کمیشن کے زیر کفالت مسابقتی تحقیقی گرانٹس کے مقابلے میں 15 فیصد تک اضافی اوور ہیڈ لاگت کا اہل ہے۔ اس نوٹیفیکیشن کے مطابق پہلے سال کے لیےاسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں 5 فیصد ORIC اوور ہیڈ کے لیے اہل ہے، اور اس کے بعد اس کی توثیق سالانہ کارکردگی اور سیلف اسسمنٹ سکور کارڈ کے آڈٹ کی بنیاد پر کی جائے گی۔ اوور ہیڈ کو ORIC تحقیقی معاونت کی سرگرمیوں کے لیے استعمال کرے گا اور ہائر ایجوکیشن کے جائزہ اور آڈٹ سے مشروط ہوگا۔ مزید برآں، ہائر ایجوکیشن کمیشن نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں ORIC کے اپنے سائٹ پر ہونے والے جائزے کے دورے کی بنیاد پر، ORIC کی مستقل ترقی اور بہتری کے لیے سفارشات پیش کی ہیں جو کہ سفارشات کی تعمیل کے بارے میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کو آگاہ کیا جائےگا۔

 

WhatsApp Image 2023-06-13 at 10.43.01 AM

 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.