About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Honorable Governor Punjab and Chancellor Engr. Muhammad Baligh-ur-Rehman visited IUB

PRO No. 294/22

Dated 25.06.2022

Public Relations Office

The Islamia University of Bahawalpur

Governor Punjab and Chancellor Engr. Muhammad Baligh-ur-Rehman has said that the government is committed to transform the beloved homeland into a knowledge based society. Universities are centers of higher learning that have a responsibility to prepare our students to face global challenges. The Governor Punjab expressed these views while addressing a large gathering of teachers and students at the Islamia University of Bahawalpur. During his visit, he inaugurated the new building of the Faculty of Computing at the Islamia University Bahawalpur. The Governor Punjab inaugurated the rainy season tree planting campaign as well as an exhibition of works of art at the College of Art and Design. In his address, the Governor Punjab said that the schemes to promote education, including scholarships, fee waiver scheme and laptop supply program, have been immediately revived. The laptop scheme is in fact a great effort to expand the scope of research and quality education in the country and access to information technology. He asked the students to turn their educational activities into finding answers to individual, regional and national issues. Just as the nation is making sacrifices for their education, let them also contribute to the collective development and prosperity. Teachers should play their role in promoting knowledge based economy by getting acquainted with the latest curriculum and technology. He said that the land of Bahawalpur and Cholistan is full of philanthropy and love of Khawaja Ghulam Farid. Bahawalpur has been a center of knowledge and civilization. Educational institutions here have established national and international recognition. The Governor commended the recent achievements of the University including the provision of thousands of admissions, the extraordinary increase in the number of new faculties and teaching departments, the launch of programs tailored to market needs, significant progress in global rankings, development activities, Congratulations to Vice Chancellor Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob on the establishment of new campuses especially Hasilpur Campus and promotion of agricultural research. On the occasion, Vice Chancellor Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob in his welcome address thanked the Governor for coming and said that all the achievements of the university were made possible by the hard work of the faculty and staff and the support of the government. He said that the full support of Governor Punjab Muhammad Baligh-ur-Rehman and Chief Minister Punjab Hamza Shahbaz was very much appreciated for using the system of increasing rainfall with the help of modern technology to make the 6 million acres of Cholistan desert cultivable. Currently, the university is working on development projects worth Rs. 12 billion from government grants, public-private partnerships and its own resources. Earlier, in a briefing on the occasion of inauguration of the Faculty of Computing, the Vice Chancellor said that the project costing Rs. 374.6 million would play a key role in the promotion of information technology education. Under the project, 38 new classrooms and 40 laboratories and offices will be set up. During his visit, Governor Punjab also visited College of Nursing, Faculty of Management Science, Amphitheater and University Solar Park. The Governor also attended the Oath Taking Ceremony of the Student Societies at the Central Auditorium and distributed Rolls of Honor among the 9 best performing students.

vgp eng

 

پی آر او نمبر 22/294

مورخہ25.06.2022

پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور

گورنر پنجاب وچانسلر انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت وطن عزیز کو علم وآگاہی پر مبنی معاشرے میں تبدیل کرنے کے لئے پُر عزم ہے۔ جامعات اعلیٰ تعلیم کے مراکز ہیں جن کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہمارے طلباء وطالبات کو عالمی چیلنجز کا سامنا کرنے کے لئے تیار کریں۔ گورنر پنجاب نے ان خیالات کا اظہار اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں اساتذہ اور طلباء وطالبات کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں فیکلٹی آف کمپیوٹنگ کی نئی عمارت کا افتتاح کیا۔ گورنر پنجا ب نے موسم برسات کی شجر کاری مہم کے ساتھ ساتھ کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائین میں فن پاروں کی نما ئش کا بھی افتتاح کیا۔ اپنے خطاب میں گورنر پنجاب نے کہا کہ تعلیم کو فروغ دینے والے منصوبوں میں وظائف، فیس معافی سکیم اور لیپ ٹاپ فراہمی کا پروگرام شامل ہے کو فوری طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔ لیپ ٹاپ فراہمی کی سکیم در حقیقت ملک میں تحقیق اور معیاری تعلیم کے دائرہ کار کو بڑھانے اورانفارمیشن ٹیکنالوجی تک رسائی کی ایک شاندار کوشش ہے۔ انہوں نے طلباء وطلبات سے کہا کہ اپنی تعلیمی سرگرمیوں کو انفرادی، علاقائی اور قومی مسائل کے جوابات تلاش کرنے میں تبدیل کریں۔ جس طرح قوم اُن کی تعلیم کے لئے قربانیاں دے رہی ہے وہ بھی اجتماعی ترقی اور خوشحالی میں اپنا بھرپور حصہ ڈالیں۔ اساتذہ کرام جدید ترین نصاب اور ٹیکنالوجی سے آگاہی حاصل کرتے ہوئے علم پر مبنی معیشت کو فروغ دینے کے لئے اپنا کردار اد ا کریں۔ انہوں نے کہا کہ بہاول پور اور چولستان کی سرزمین خواجہ غلام فرید کی انسان دوستی اور محبت سے معمور ہے۔ بہاول پور، علم اور تہذیب کا مرکز رہا ہے یہاں کے تعلیمی اداروں نے قومی اور بین الاقوامی شناخت قائم کی ہے۔ گورنر نے یونیورسٹی کی حالیہ کامیابیاں، ہزاروں کی تعداد میں داخلوں کی فراہمی،نئی فیکلٹیوں اور تدریسی شعبہ جات کی تعداد میں غیر معمولی اضافے، مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ پروگراموں کے آغاز، عالمی درجہ بندی میں نمایاں پیش رفت، ترقیاتی سرگرمیوں، نئے کیمپس خصوصاً حاصل پور کیمپس کے قیام اور زرعی تحقیق کے فروغ پر وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں گورنر کی آمد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یونیورسٹی کی تمام کامیابیاں اساتذہ اور ملازمین کی محنت اور حکومت کی مدد سے ممکن ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ صحرائے چولستان کے 60لاکھ ایکڑ رقبے کو قابل کاشت بنانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بارشوں میں اضافے کے نظام کو بروئے کار لانے کے لئے گونر پنجاب محمد بلیغ الرحمن اور وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی مکمل تائید و حمایت بہت حوصلہ افزاء ہے۔اس وقت یونیورسٹی میں حکومتی گرانٹ، پبلک پرائیوٹ پارٹرنرشپ اور اپنے ذرائع سے 12ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔ قبل ازیں فیکلٹی آف کمپیوٹنگ کے افتتاح کے موقع پر وائس چانسلر نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 374.6ملین روپے کی لاگت کا یہ منصوبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تعلیم کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کریگا۔ اس منصوبے کے تحت 38نئے کلاس رومز اور 40 لیبارٹریزاور دفاتر قائم ہوں گے۔ گورنر پنجاب نے اپنے دورے کے دوران کالج آف نرسنگ، فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنس، ایمفی تھیٹر اور یونیورسٹی سولر پارک کا بھی دورہ کیا۔ گورنر نے مرکزی آڈیٹوریم میں طلباء وطالبات کی سوسائٹیز کی تقریب حلف بردار ی میں بھی شر کت کی اور بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے 9طلباء وطالبات میں رول آف آنر تقسیم کئے۔

vgp urdu

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.