About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

IUB organized Media Training for Journalists of Rahim Yar Khan District

پی آر او نمبر247/20، مورخہ 28-9-2020
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور، ڈسٹرکٹ پریس کلب رحیم یار خان اور پریس کلب بہاول پور کے اشتراک سے ورکنگ جرنلسٹس کے لیے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ منعقد ہوئی۔ ورکشاپ کا افتتاح انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے کیا جبکہ علی شہزاد ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان اختتامی سیشن کے مہمان خصوصی تھے۔افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے کہا کہ سوسائٹی کا انتہائی اہم حصہ ہونے کے باعث یونیورسٹی کی ذمہ داری ہے کہ معاشرے کے اہم طبقات، سول سوسائٹی کی تعلیم اور ٹریننگ کا اہتمام کرے۔ یہی وجہ ہے کہ یونیورسٹی نے اس ذمہ داری کو احسن انداز میں نبھایا۔ صحافیوں کے لیے تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیا جو نو روزہ مرحلہ وار بہاولپور میں اختتام پذیر ہو گیا۔ آج رحیم یار خان میں پریس کلب کے تعاون سے ورکشاپ کا انعقاد ہوا۔ آئندہ چند روز میں بہاولنگر میں اس کا انعقاد کیا جائے گا۔ صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب ڈاکٹر ممتاز مونس نے کہا کہ ڈاکٹر اطہر محبوب رحیم یار خان کی ہر دلعزیز شخصیت ہیں۔ رحیم یار خان میں اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں اسکی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ انہوں نے رحیم یار خان میں صحافیوں کے تربیتی ورکشاپ کے انعقاد پر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے وائس چانسلر کی بصیرت کو سراہا۔ صدر پریس کلب بہاول پور نصیر احمد ناصر نے جامعہ اسلامیہ بہاول پور اور بہاول پور پریس کلب کے مابین مفاہمتی یادداشت،صحافیوں کے لیے داخلے اور وظائف اور دیگر اقدامات سے آگاہ کیا۔ سیکریٹری جنرل پریس کلب ریاض احمد بلوچ نے تربیتی ورکشاپ سے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا۔ سیکریٹری جنرل پریس کلب رحیم یار خان افتخار چوہدری، فوکل پرسن ٹریننگ پروگرام ڈاکٹر محمد شہزاد رانا، ڈائریکٹر میڈیا یونیورسٹی شہزاد احمد خالد، سینئر صحافی جاوید اقبال ایم ڈی گنگا، عمران مسعود، غفور قیصر مختلف تحصیلوں کے پریس کلب صدور، جنرل سیکریٹریزاور مختلف شہروں سے آئے ہوئے ریسور س پرسنز اس موقع پر موجود تھے۔

RYK Journalist Training 1

RYK Journalist Training 2

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.