About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Motor Bikers Tourism Promotion Rally

پی آر او نمبر308/20، مورخہ 06-11-2020
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور سیاحت کے فروغ کے لیے حکومت کے ویژن کے مطابق کوشاں ہے۔ اس سلسلے میں شعبہ ٹورازم اینڈ مینجمنٹ قائم کیا گیا ہے اور دیرپا سیاحت کے فروغ کے لیے آئی یو بی دوست ڈائریکٹر یٹ آف سسٹین ایبل ٹورازم بھی قائم کیا گیا ہے۔ اِسی طرح ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب اور بہاول پور چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے اسلامیہ یونیورسٹی بہاو ل پورنے چولستان جیپ ریلی میں بطور پارٹنر اِدارہ بھرپور شرکت کی اور جیپ ریلی کے موقع پر پہلی مرتبہ بہاول پور ٹریڈ فیئر کا بڑے پیمانے پر اہتمام کیا گیا۔ وائس چانسلر نے ان خیالات کا اظہار وسیب ایکسپلورر اور کراس روٹ کلب ملتان کے زیر اہتمام فوٹ واک اور بائیک ریلی کے موقع پر بغداد الجدید کیمپس میں منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بائیک ریلی کے شرکاء کو جامعہ اسلامیہ میں خوش آمدید کہا اور سیاحت کے فروغ کے لیے اُن کی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر کراس روٹ کلب کے چیئر مین مکرم خان ترین جہانگرد نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں تقریب کے انعقاد اور سیاحت کے شعبے کے قیام پر وائس چانسلر کی کاوشوں کو سراہا اور میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر جواداقبال، ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز، ڈاکٹر عمران رشید، سربراہ شعبہ ٹورازم مینجمنٹ، آغاز صدف مہدی، سینئر پروڈیوسر کیمپس ایف ایم ریڈیو، اساتذہ کرام اور طلباء وطالبات بڑی تعداد میں موجود تھے۔ بعدازاں موٹر بائیک ریلی کے شرکاء نے ہاکڑہ آرٹ گیلری کا دورہ کیا جہاں پر پرنسپل کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن ماریہ انصاری اور فرجاد فیض نے اُنہیں اساتذہ اور طلباء کے بنائے ہوئے فن پاروں سے متعلق آگاہی فراہم کی۔

Bikers Rally Ceremony

Bikers Rally Ceremony 2-1

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.