About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Seminar on Birth Anniversary of Allama Iqbal

پی آر او نمبر310/20، مورخہ 09-11-2020
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
بہاول پور (پ ر)علامہ محمد اقبال کے 143ویں یومِ ولادت کے موقع پر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے غلام محمد گھوٹوی ہال میں خصو صی سیمینار کا انعقاد ہوا۔سیمینار کی صدارت انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے کی۔ اس موقع پراسٹیشن کمانڈر برگیڈیئر فیاض احمد سیال، ملک حبیب اللہ بھٹہ، برگیڈیئر ریٹائرڈ خالد فارانی، پروفیسر ڈاکٹر فیض الحسن نسیم،ڈائریکٹر ریسرچ گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاولپور، مسعود صابر، نمائندہ بہاولپورچیمبر آف کامرس ووسیب ہال، ڈاکٹر سید قاسم جلال، اولمپین مطیع اللہ،پروفیسر ڈاکٹر شیخ شفیق الرحمن، ڈین فیکلٹی آف اسلامک لرننگ، پروفیسر ڈاکٹر راحیلہ خالد قریشی، چیئر پرسن شعبہ عربی، پروفیسر ڈاکٹر روبینہ رفیق، چیئر پرسن شعبہ اُردو اینڈ اقبالیات، پروفیسر ڈاکٹر ایوب ججہ، چیئر مین شعبہ انگریزی، ڈاکٹر روزینہ انجمن نقوی، ڈاکٹر رمضان طاہر اور ذیشان تبسم خصوصی طور پر شریک ہوئے۔اس موقع پر اپنے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا کہ علامہ اقبال کی شخصیت اور شاعری پر تحقیق کے لیے شعبہ اقبالیات کو شعبہ اردو سے الگ کر کے الگ شعبہ قائم کیا جائے گا تاکہ اقبال کے افاقی پیغام کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جائے۔دیگر شرکاء نے کہا کہ علامہ اقبال کی شخصیت، ان کے افکار،شاعری اور نظریات ہمارا قومی اثاثہ ہیں۔اقبال کی زندگی اور پیغام کا خلاصہ صرف یہ ہے کہ پختہ یقین، مسلسل جدوجہد اور افراد و اقوام کے درمیان باہمی محبت ہی سے نسلِ انسانی کی خدمت کا کام لیا جاسکتاہے۔ علامہ اقبال کے افکار آج بھی نوجوانوں خاص کر طلباء کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ طلباء حق اور صداقت کی جدوجہد کے علمبردار بنیں اور اقبال کے تصورات خودی کو اپنے انفرادی اور اجتماعی کردار کی تعمیر کے لیے بروئے کار لائیں کیونکہ اس وقت وطنِ عزیز کو نوجوانوں کے عمل پیہم، یقین محکم اور سرگرم عمل کی اشد ضرورت ہے۔اقبال کے سیاسی افکار کی اصل جھلک جناح کے نام ان کے خطوط میں دکھائی دیتی ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ہندوستان کے سیاسی مستقبل سے متعلق ان کا نکتہ نظر کتنا واضح اور مبنی بر حقیقت تھا۔ سربراہ اُردو واقبالیات پروفیسر ڈاکٹر روبینہ رفیق نے سیمینار کے انعقاد میں خصوصی سرپرستی پر وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کا شکریہ ادا کیا۔

Iqbal Day Seminar

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.