About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Publications

Quick Links

PhD Open Defneses going to conduct at Mathematics Department

بہاول پور (پ ر) اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور شعبہ ریاضی کے پی ایچ ڈی سکالرزصفت حسین اور شاہد رفیق کے تحقیقی مقالے کا اوپن ڈیفنس1ستمبر 2020ء بروز منگل10:00بجے صبح شعبہ ریاضی بغداد الجدید کیمپس میں منعقد ہوگا۔ پی ایچ ڈی سکالر صفت حسین نے اپنا تحقیقی مقالہ بعنوان

 '' Study of Some Problems in channel flows''

جبکہ شاہد رفیق نے اپنا تحقیقی مقالہ بعنوان

'' Some flows of non-newtonian fluids with tempenture dependent viscosity''  

ڈاکٹر ظہیر عباس، ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ ریاضی،اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی زیر نگرانی مکمل کیا۔شاہدرفیق کے اوپن ڈیفنس میں ڈاکٹرمحمد نوید،اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ ریاضی خواجہ فریدانجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی رحیم یار خان اور عمران انور ایسوسی ایٹ پروفیسرشعبہ ریاضی یونیورسٹی آف سرگودھا جبکہ صفت حسین کے اوپن ڈیفنس میں ڈاکٹر مدثر نذر ایسوسی ایٹ پروفیسر بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان اور عمران انور ایسوسی ایٹ پروفیسرشعبہ ریاضی یونیورسٹی آف سرگودھابطور بیرونی ممتحنین شرکت کریں گے۔ اساتذہ، طلبہ وطالبات اور ایم فل /پی ایچ ڈی سکالرزکو شرکت کی دعوت عام ہے۔ 
 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.