About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

One Day Training Program for Heads of Affiliated Colleges organized by IUB

پی آر او نمبر29/21، مورخہ 21-01-2021
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ہدایات پر بی اے، بی ایس سی اور ایم اے، ایم ایس سی کے متبادل تعلیمی پالیسی دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ بہاولپور کے گورنمنٹ اور پرائیویٹ کالجز کے پرنسپلز کے ساتھ ایک روزہ ٹریننگ پروگرام گھوٹوی ہال اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں منعقد کیا۔ رجسٹرار اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر معظم جمیل نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ اس وقت اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے الحاق شدہ کالجز میں 22کورسز66کریڈٹ ہاورز 2سال میں چار سمسٹرز کے لیے یہ تعلیمی پالیسی کو رائج کیا جا رہا ہے جس سے طلباء کو معاشرتی بہبود اور کمیونٹی کے ساتھ کام کرنے سے متعلق تربیت بھی دی جائے گی۔ اس تعلیمی پالیسی کا کامیاب بنانے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔اس موقع پر ڈائریکٹرانڈر گریجویٹ سٹڈی سنٹر آئی یو بی پروفیسر ڈاکٹر ارشاد حسین نے ٹریننگ کے اغراض و مقاصد  کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے طالب علموں کو دنیا کے تعلیمی معیارات کے مطابق تیار کرنا ہے۔ یہ ڈگری پروگرام طلباء کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرے گا یہ پروگرام طلباء کی عملی تربیت، صحت سے متعلق آگاہی نظریہ پاکستان کے تحفظ کے بنیادی خیال کے ساتھ ڈیزائین کیا گیا ہے۔اس تعلیمی پالیسی سے متعلق امتحانات کے طریقہ کار کی وضاحت کے لیے ڈپٹی کنٹرولر امتحانات طالب حسین نے سمسٹر شیڈول سکیم آف سٹڈیز اور امتحانات کے طریقے کار پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر سجاد پراچہ کنٹرولر امتحانات نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور الحاق شدہ کالجز کا آگاہی اور مسائل کے حل میں مکمل تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔آخر میں سوال و جواب کا سلسلہ شروع ہوا تو پرنسپلزنے مسائل کو بیان کیا اور ان مسائل کے حل کے لیے سفارشات بھی پیش کیں اس ٹریننگ میں ضلع بہاولپور کے 120سے زائد پرائیویٹ اور گورنمنٹ کالجز کے پرنسپل نے شرکت کی۔

Affiliated Colleges Heads Training

Affiliated Colleges Heads Training 2

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.