About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

IUB organized All Pakistan Speech Competition in Connection with Pakistan Day Celebrations

پی ار آو132/21نمبر،مورخہ18/03/2021
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور
 یوم پاکستان کی تقریبات کے حوالے سے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں گزشتہ ہفتے آل پاکستان تقریری مقابلے کا انعقاد ہوا۔غلام محمد گھوٹوی ہال میں منعقد ہونے والے اس تقریری مقابلے میں پروفیسر ڈاکٹرایوب ججہ، پروفیسر ڈاکٹر فیض الحسن نسیم،پروفیسر قدرت اللہ شہزاد، پروفیسر طالب شاہ، سمیرا ملک سینڈیکیٹ ممبر،ڈاکٹر عابد شہزاد ڈائریکٹر انٹرنیشنل لنکجز، عمران جاوید ریڈیو پاکستان اور راحین فاطمہ بطور جج شریک ہوئے۔انگریزی تقریری مقابلے میں فاطمہ صبور، پلوشہ سعید اور احمد شجیع عاصم خان نے بالترتیب پہلی دوسری اور تیسری پوزیشنز حاصل کیں۔ اردوسنجیدہ مقابلے میں محمد ندیم اکرم نے پہلی محمد ایوب نے دوسری جب کہ علی عثمان ارسلان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مزاحیہ کیٹیگری میں کائنات ظہور نے پہلی اور جویریہ خالد نے دوسری پوزیشن حاصل کیں۔ منصفین کرام نے تقریری مقابلے کے معیار کی تعریف کی اور طلبا کی حوصلہ افزائی کی۔ پروفیسر ڈاکٹر فیض الحسن نسیم نے وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی علمی و ادبی کاوشوں اور ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کوبہاول پور کے لیے خوش آئند قرار دیا۔محترمہ سمیرا ملک نے قومی یک جہتی کی ضرورت پر زور دیا جب کہ ڈاکٹر فیض الحسن نسیم نے طلبا کی غیر نصابی سرگرمیوں اور خاص طور پہ بہاول پور میں مباحثے کی مضبوط روایت کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔اس کامیاب مقابلے کے انعقاد پرکمیٹی ہیڈپروفیسر ڈاکٹر ارشاد حسین نے اسلامیہ یونیورسٹی مباحثہ سوسائٹی کے ایڈوائزر پروفیسر ذیشان تبسم اور ان کی ٹیم کو مبارک باددی۔

WhatsApp Image 2021-03-18 at 3.47.23 PM

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.