About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

IFLA has declared the Department of Library and Information Science, IUB as a Assistance of the library map of the world

پی آر او نمبر 313/22

 مورخہ 29.08.2022
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
 شعبہ لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے انٹرنیشنل فیڈریشن آف لائبریری ایسوسی ایشن کے ساتھ ملکی سطح پر لائبریری کی کارکردگی کے میٹرکس کا اشتراک کیا ہے۔ انٹرنیشنل فیڈریشن آف لائبریری ایسوسی ایشن نے شعبہ لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس، اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور کوانٹرنیشنل فیڈریشن آف لائبریری ایسوسی ایشن کے لائبریری میپ آف دی ورلڈ پر بطور معاون قرار دیا ہے۔ انٹرنیشنل فیڈریشن آف لائبریری ایسوسی ایشن نے دنیا بھر میں لائبریریوں کے کام کو آگے بڑھایا ہے۔ اس کی بنیاد 30 ستمبر1927 کو ایڈنبرا، سکاٹ لینڈ میں یو کے لائبریری ایسوسی ایشن کے سالانہ اجلاس میں رکھی گئی تھی۔ انٹرنیشنل فیڈریشن آف لائبریری ایسوسی ایشن کا باقاعدہ آغاز 1929 میں 15 ممالک کے 15 اراکین کے ساتھ ہوا۔ انٹرنیشنل فیڈریشن آف لائبریری ایسوسی ایشن کے پاس اب دنیا بھر کے 150 ممالک سے 1500 سے زیادہ ممبران اور ملحقہ ہیں۔ انٹرنیشنل فیڈریشن آف لائبریری ایسوسی ایشن نے ایک سرکردہ تنظیم کے طور پر کام کیا اور دنیا میں لائبریریوں کی کل تعداد کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لیے ''لائبریری میپ آف دی ورلڈ'' تیار کیا ہے۔ وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے اس کامیابی پر شعبہ لائبریری سائنس کی سربراہ اور ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی اور فیکلٹی ممبران کو مبارکباد دی ہے۔

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.