About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

In connection with Jashan-e-Khudi, a Speech competition was held on the title of "اے طائرلاہوتی اس رزق سے موت اچھی"

پی آر نمبر 427/22
مورخہ 02/11/2022
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور 
پنجاب آرٹس کونسل اورشعبہ اقبالیات دی اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورکے اشتراک سے تقریری مقابلہ
 ڈاکٹرعلامہ اقبال ایک ہمہ گیرشخصیت کے مالک تھے،  ڈاکٹررفیق الاسلام چیئرمین شعبہ اقبالیات و فلسفہ
پنجاب آرٹس کونسل اورشعبہ اقبالیات اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورکے اشتراک سے جشن خودی بسلسلہ یوم اقبال کا آغازہوگیا ہے۔ تقریبات کا آغازڈاکٹرعلامہ اقبال کی نادرونایاب تصاویرکی نمائش سے ہوا۔ جشن خودی کے سلسلے میں سکول، کالج اوریونیورسٹی کے طلبہ کے مابین تقریری مقابلہ بعنوان”اے طائرلاہوتی اس رزق سے موت اچھی“ کا انعقاد کیا گیا۔ مقابلہ تقریرکے صدر جج ڈاکٹرذیشان اطہرایسوسی ایٹ پروفیسرگورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج جبکہ معاون جج قدرت اللہ شہزاد، سابق صدر شعبہ اردو صادق پبلک سکول اورمعاون جج محمد محسن رضا لیکچررشعبہ اقبالیات اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورتھے۔چیئرمین شعبہ اقبالیات ڈاکٹرمحمد رفیق الاسلام  مہمان خصوصی تھے۔ ڈاکٹررانا محمد شہزاد مہمان اعزازکے طورپرشریک ہوئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرمحمد رفیق الاسلا م کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرعلامہ اقبال ایک ہمہ گیر شخصیت کے مالک تھے۔ آپ کی شخصیت نے علم وادب اورفن کی دنیا کوآفاقی سطح پرمتاثرکیا۔ انووں نے کہا کہ کلام اقبال کی شاعری اورفکرنے پوری دنیا کومتاثرکیا۔ ڈاکٹرمحمد رفیق الاسلام کا کہنا تھا کہ ان تقریبات کے ذریعے اقبال کا پیغام ہرشخص تک پہنچایا گیا۔ ڈاکٹررانا محمد شہزاد نے کہا کہ طلبہ کو پلیٹ فارم مہیا کرنا خوش آئند ہے۔ ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل بہاول پورسجاد حسین نے ابتدائیہ میں کہا کہ جشن خودی بسلسلہ یوم اقبال بھرپورطریقے سے منایا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ نوجوان نسل تک اقبال کا پیغام پہنچانا ہماراقومی فریضہ ہے۔ مقابلہ میں پہلی پوزیشن علی عمرارسلان، دوسری پوزیشن اسوہ مریم اورتیسری پوزیشن محمدایوب نے حاصل کی۔ اسی طرح محمدبن لطیف اورافراح طاہر کو حوصلہ افزائی کے انعامات دیے گئے۔

 

spek khdi

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.