About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Inaugural ceremony of "Faham Quran Short Course" was organized by IUB during the blessed days of Ramadan

پی آر او نمبر: 23/138
مورخہ 30/3/23
ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشن اینڈ پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور 
رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں کے دوران انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی ہدایات اور سرپرستی میں قرآن سٹوڈنٹس کلب، شعبہ قرآنک اسٹڈیز کے زیر انتظام ''فہم قرآن شارٹ کورس'' کی افتتاحی تقریب کا انعقاد خواجہ غلام فرید آڈیٹوریم بغدادالجدید کیمپس میں ہوا۔ تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم ڈین فیکلٹی آف بائیو لوجیکل اینڈ کیمیکل سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر محمد شہزاد رانا چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا سٹڈیز، ڈاکٹر سجیلہ کوثر ڈائریکٹر سیرت چئیر، سابق صدر بہاولپور پریس کلب نصیر احمد ناصر نے شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر ضیاء الرحمٰن کورس انسٹرکٹر، چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف قرآنک سٹڈیز  نے کورس کے شرکاء کو دو اسباق پڑھائے۔ انھوں نے شرکاء کو ملٹی میڈیا کے ذریعے رنگوں کا استعمال کرتے ہوئے علامات کی پہچان کروائی۔ کورس کے لیے یونیورسٹی کے سینکڑوں طلباء وطالبات نے رجسٹریشن کروائی۔ شرکاء نے نہایت دلجمعی کے ساتھ کلاس کو اٹینڈ کیا۔ یاد رہے کہ یہ شارٹ کورس پورے رمضان میں ہر منگل اور بدھ جاری رہیگا۔ کورس کل چھ کلاسز پر مشتمل ہے جس کے تمام لیکچرز خواجہ غلام فرید آڈیٹوریم میں منعقد ہوں گے۔


quran short courses


 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.