About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Inaugural session of four-day “Arabic for Understanding the Qur’an” was held at Khawaja Farid Campus, IUB.

پی آر او نمبر 23/159
مورخہ 11.04.2023
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
صوت القرآن فورم شعبہ ٹرانسلیشن اسٹڈیزکے زیر اہتمام خواجہ فرید کیمپس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں چار روزہ ''عربی برائے فہم قرآن'' کا افتتاحی سیشن منعقد ہوا۔ جس میں مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر شیخ شفیق الرحمن ڈین فیکلٹی آف عریبک اینڈ اسلامک اسٹڈیز تھے۔ انہوں نے وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب اور پرو وائس چانسلر ڈاکٹر نوید اختر کی ترجمہ القرآن کے حوالے سے کاوشوں کو سراہتے ہوئے ''حقوق قرآن'' کے موضوع پر گفتگو کی۔ دوران گفتگو انہوں نے کہا کہ جب تک قرآن مجید سمجھ کر نہ پڑھا جائے تب تک  اس کا حق ادا نہیں ہوسکتا جبکہ پروفیسر ڈاکٹر اسد اللہ مدنی ڈائریکٹر کیو ای سی اینڈ چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف فزیکل تھراپی نے اپنے خطاب میں اہمیت قرآن اور سائنس پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سائنس قرآن کے بغیر نامکمل ہے علاوہ ازیں تقریب میں ڈاکٹر نعیم عامر چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف فرانزک سائنس، ڈاکٹر رضوان ارشد، ڈاکٹر ناصر محمود اور ڈاکٹر عائشہ بشیر سمیت کثیر تعداد میں اساتذہ کرام اور طلبہ نے شرکت کی۔

 

trans stud 4 d

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.