About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Inauguration of 2nd International Conference on Innovations in Chemistry, Biochemistry, Biotechnology and Bioinformatics

PRO No. 473/24 dated 16.12.2024
Directorate of Public Relations, Islamia University of Bahawalpur
Department of Biochemistry Institute of Chemistry the Islamia University Bahawalpur organized an international conference on innovation in chemistry, biochemistry, biotechnology and bioinformatics. Delegates are participating from Japan, New Zealand, Germany, Oman, France, Scotland, China, United Kingdom and Pakistan attended this conference organized by Higher Education Commission, Pakistan Science Foundation, Punjab Higher Education Commission and other institutions through online and physical. Vice Chancellor Abbottabad University of Science and Technology Prof. Dr. Malik Mujaddad ur Rehman, Vice Chancellor Cholistan University of Veterinary and Animal Sciences Prof. Dr. Mazhar Ayaz, Vice Chancellor Government Sadiq College Women University Bahawalpur Prof. Dr. Shazia Anjum participated in the inaugural session. In the opening session, Dr. Hiroyuki OKU, Professor, Department of Chemistry and Chemical Biology, Goma University, Japan, and Dr. Imran Ali, Swedish Chemicals Agency, Karolinska Institutet, Stockholm, Sweden, delivered keynote speeches. Prof. Dr. Abdul Rauf, Dean of the Faculty of Chemical and Biological Sciences, said that the Islamia University Bahawalpur has a unique position in teaching and research in Biochemical Science in Pakistan. Alumni of the Islamia University of Bahawalpur hold high positions in the most important policy-making and research institutions at the national and international levels. He thanked the special patronage Vice Chancellor Prof. Dr. Muhammad Kamran for organizing and supporting the conference. The focal person of the conference, Dr. Mirza Imran Shehzad, said that the purpose of the conference is to review the latest research developments and future possibilities in chemistry, biochemistry, biotechnology and biostatistics at the global level. There has been extraordinary progress in biology and chemistry related subjects worldwide. Experts from all over the world participating in the conference will inform our teachers and students about the developments in these modern scientific subjects. More than 121 papers were presented in 8 parallel sessions.


WhatsApp Image 2024-12-16 at 3.12.27 PM

پی ار آو نمبر 473/24
مورخہ 16.12.2024
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور 
بہاولپور (پ ر) شعبہ بائیو کیمسٹری انسٹی ٹیوٹ آف کیمسٹری اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے زیر اہتمام کیمسٹری، بائیو کیمسٹری، بائیو ٹیکنالوجی اور بائیو انفارمیٹکس میں جدت کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز ہو گیا۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن، پاکستان سائنس فاؤنڈیشن، پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن اور دیگر اداروں کے اشتراک سے ہونے والی اس کانفرنس میں آن لائن  اور فزیکل ذرائع سے جاپان، نیوزی لینڈ، جرمنی، امان، فرانس، سکاٹ لینڈ، چین، برطانیہ اور پاکستان سے آئے ہوئے مندوبین شریک ہیں۔ افتتاحی سیشن میں وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر ملک مجدد الرحمان، وائس چانسلر چولستان یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر مظہر ایاز، وائس چانسلر گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم نے شرکت کی۔ افتتاحی سیشن میں ڈاکٹر ہیرویوکی اوکو پروفیسر شعبہ کیمسٹری اینڈ کیمیکل بائیولوجی گوما یونیورسٹی جاپان اور ڈاکٹر عمران علی سویڈش کیمیکلز ایجنسی کیرولنسکا انسٹی ٹیوٹ اسٹاک ہوم سویڈن نے کلیدی خطبات پیش کیے۔ پروفیسر ڈاکٹر عبدالرؤف ڈین فیکلٹی آف کیمیل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز نے کہا کہ بائیو کیمیکل سائنس میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور تدریس و تحقیق میں پاکستان بھر منفرد مقام رکھتی ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ایلومینائی قومی اور عالمی سطح پر اہم ترین پالیسی ساز اور تحقیقی اداروں میں اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں۔ انہوں نے کانفرنس کے انعقاد اور تعاون پر خصوصی سرپرستی پروائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کا شکریہ ادا کیا۔ کانفرنس کے فوکل پرسن ڈاکٹر مرزاعمران شہزاد نے کہا کہ کانفرنس کا مقصد کیمیا، حیاتیاتی کیمیا، حیاتیاتی ٹیکنالوجی اور حیاتیاتی شماریات میں عالمی سطح پر ہونے والی جدید ترین تحقیقی پیش رفت اور مستقبل کو ممکنات کا جائزہ لینا ہے۔ دنیا بھر میں حیاتیات اور کیمیا سے متعلقہ مضامین میں غیر معمولی ترقی ہوئی ہے۔ کانفرنس میں شریک دنیا بھر سے آئے ہوئے ماہرین ان جدید سائنسی مضامین میں ہونے والی پیش رفت میں ہمارے اساتذہ اور طلباوطالبات کو آگاہ کرئے گے۔ 8 متوازی سیشن میں 121 سے زائد مقالات پیش کیے گئے۔


WhatsApp Image 2024-12-16 at 3.11.20 PM

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.