About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Inauguration of 2nd International Watercolor Exhibition at Hakara Art Gallery, Islamia University of Bahawalpur

پی آر نمبر 24/23
 مورخہ 23.01.2023
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
کمشنر بہاولپور راجہ جہانگیر انور نے وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب اور صدر بہاول پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری چوہدری ذوالفقار علی مان کے ہمراہ ہاکڑہ آرٹ گیلری اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں دوسری بین الاقوامی واٹر کلر نمائش کا افتتاح کیا۔ بہاولپور میوزیم، سر صادق آرٹ کلب اور کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے اشتراک سے ہونے والی اس نمائش میں 42 ممالک سے 186 آرٹسٹوں نے اپنا کام نمائش کے لیے پیش کیا۔ اس موقع پرکمشنر بہاولپور راجہ جہانگیر انورنے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر کے بڑے مصوروں کے فن پاروں کی بہاولپور میں نمائش ایک بڑا ایونٹ ہے اور آرٹ دلداد لوگوں کے لیے بڑا تحفہ ہے ۔ انہوں نے اتنے بڑے پیمانے پر بین الاقوامی نمائش کے انعقاد پر وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب ، ڈائریکٹر میوزیم زبیر ربانی اور پرنسپل کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن ماریہ انصاری کی کوششوں کو سراہا ۔ اس موقع پر وائس چانسلر پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس ڈاکٹر ندیم الحق، ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ لینگویجز پروفیسر ڈاکٹر جاوید حسان چانڈیو، ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ اینڈ کامرس پروفیسر ڈاکٹر جواد اقبال، ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی بھی موجود تھے۔ نمائش میں پاکستان کی مختلف جامعات سے آئے ہوئے بڑے آرٹسٹوں میں ۔۔۔۔۔ جیسے نام شریک ہیں۔ نمائش کے انعقاد میں محمد رمضان بھٹی، فاطمہ علی اور فرجاد فیض کی کاوشوں کو بھی سراہا۔ نمائش بہاولپور میوزیم اور ہاکڑہ آرٹ گیلری اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں 24 جنوری 2023 تک جاری رہے گی۔ کمشنر بہاولپور نے وائس چانسلر کے ہمراہ مختلف جامعات سے آئے ہوئے آرٹسٹوں سے تبادلہ خیال کیا اور طلباء و طالبات کو واٹر کلر پینٹنگ کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھا اور ان کی تعریف کی۔ بین الاقوامی واٹر کلر نمائش کےموقع پر کیک بھی کاٹا گیا ۔


water colorcom met vc

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.