About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Institute of Better Cotton Initiative Pakistan visit the Islamia University of Bahawalpur

پی آر او نمبر281/22

 مورخہ  07.08.2022
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورمیں تحقیقی سرگرمیاں قومی امنگوں اور ترجیحات کی آئینہ دار ہیں۔ جامعہ اسلامیہ میں ہونے والی کپاس کی فصل سے متعلق تحقیق اور نئے بیجوں کی تیاری زرعی ترقی میں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ اس بات کا اظہار وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹرا طہر محبوب نے ادارہ Better Cotton Initiative Pakistan کے وفد سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران کیا۔ وائس چانسلر نے کہا کہ کپاس کی فصل پر تحقیق اور زیادہ پیداوار کی حامل کپا س کے بیجوں کی تیاری کے لیے یونیورسٹی میں نیشنل کاٹن بریڈنگ انسٹی ٹیوٹ قائم کیا گیا ہے۔ اس انسٹی ٹیوٹ میں کپاس کی ایسی اقسام تیار کی گئی ہیں جو مقامی موسمی حالات، مختلف بیماریوں اور دیگر مسائل میں بہترین کارکردگی کی حامل ہیں۔ وائس چانسلر نے کہا کہ کپاس کی تحقیق پر توجہ کا مقصد ملکی معیشت میں اس کی اہمیت خصوصا ٹیکسٹائل سیکٹر کی بحالی ہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر نیشنل کاٹن بریڈنگ انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال بندیشہ نے وفد کے ارکان کو فیلڈ وزٹ کے دوران نئی دریافت شدہ اقسام سے متعلق بریفنگ دی۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر انجم عقیل، ڈاکٹر محمد نعیم، ڈاکٹر مکشوف احمد، محمد لطیف اور عبدالرحمن موجود تھے۔

 

cotton urdu
 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.