About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Two Days International Quran Conference was held in collaboration with IUB and International Quran Research Association

پی ار او نمبر 280/23
مورخہ 08۔07۔2023
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
انٹرنیشنل قرآن ریسرچ ایسوسی ایشن کے ساتھ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی شراکت سے دو روزہ بین الاقوامی قرآن کانفرنس کا شاندار انعقاد

اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور خطہ بھر کی جامعات میں ایک ممتاز حیثیت کی حامل ہے۔ ماضی کی درخشاں روایات کی پاسداری کرتے ہوئے، انٹرنیشنل قرآن ریسرچ ایسوسی ایشن (اقرا)  سے مل کر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد، ایس ویسٹ یونیورسٹی، شکاگو، برمنگھم یونی ورسٹی، انگلینڈ، برٹش مسلم ایسوسی ایشن، انگلینڈ اور اسلام اویکنڈ جیسے علمی اداروں کے تعاون سے دو روزہ بین الاقوامی قرآن کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں دنیا بھر سے ہزاروں افراد شریک ہوئے۔ کانفرنس کو یو ٹیوب کے ذریعے براہ راست نشر کیا گیا۔ اس موقع پر اقرا کے صدر ڈاکٹر صفی قص قص  جو کہ خود بھی مترجم قرآن ہیں، نے کانفرنس کے مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ اس پروگرام کا مقصد دنیا بھر سے محققین، مترجمین قرآن اور علمی شخصیات کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے کہ جس کے ذریعے وہ قرآنی علوم میں تحقیق کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بہتر سے بہتر طور پر کر سکیں۔ انہوں نے بطور میزبان تمام شرکائے کانفرنس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ موقع کی مناسبت سے اسلامیہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر انجنیئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے کہا کہ اس کانفرنس میں 30 مترجمین قرآن اپنے تجربات اہل علم کے سامنے رکھے۔ ان تمام مترجمین نے قرآن مجید کا انگریزی زبان میں ترجمہ کیا۔ یہ کانفرنس اس لحاظ سے نہایت اہم ثابت ہوئی ہے کہ  اس سے قرآن مجید کے اسلوب اور اس سے متعلقہ علوم سمجھنے میں مدد ملی ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر شیخ شفیق الرحمن، ڈین فکیلٹی آف اسلامک اینڈ عریبک اسٹڈیز نے بتایا کہ  کانفرنس کا مقصد ترجمہ قرآن کے آرٹ پر تحقیق میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو بروئے کار لانا اور قرآنی اخلاقیات کے درس کو عام کرنا تھا۔ پاکستان میں اقرا کے صدر زین ملک نے وطن عزیز کی نمائندگی کرتے ہوئے ملک بھر میں کانفرنس کے امور کو سنبھالا۔ مشہور ماہر معیشت اور مترجم قرآن، ڈاکٹر بدر ہاشمی کی مثال دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس کانفرنس کے ذریعے ایسے نئے لوگ سامنے آئے ہیں جو معیشت اور طب جیسے شعبوں سے وابستہ ہو کر بھی خدمت قرآن میں اپنا نام پیدا کر رہے ہیں۔ ادارہ تحقیقات اسلامی، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد سے ڈاکٹر ضیاء الحق نے کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ایسے ایونٹ امت مسلمہ کی یک جہتی کی ایک زندہ مثال ہیں اور بلا شبہ قرآن کی رسی کو مضبوطی سے تھامنا ہی ہمارے اتحاد کی علامت ہے۔ ڈاکٹر ذوہیب احمد، اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ ادیان عالم وبین المذاہب ہم آہنگی نے کانفرنس کی سرپرستی کرنے پر ڈاکٹر راحیلہ خالد قریشی، صدر شعبہ عربی، ڈاکٹر محمد عمران، صدر شعبہ اسلامیات، ڈاکٹر ضیاء الرحمن، صدر شعبہ قرآنک اسٹڈیز، ڈاکٹر سجیلہ کوثر، صدر شعبہ ادیان عالم وبین المذاہب ہم آہنگی، ڈاکٹر عبد الغفار، صدر شعبہ فقہ و شریعہ، ڈاکٹر ابو الحسن  شبیر احمد، صدر شعبہ حدیث، ڈاکٹر منیر اظہر، صدر شعبہ اسلامیات بہاولنگر کیمپس، ڈاکٹر صفیہ بی بی، صدر شعبہ اسلامیات رحیم یار خان کیمپس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جامعہ اسی طرح علمی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی رہے گی۔
 

international conf

 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.