About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

International Seminar and International Workshop on "Academic Review of Modern Aspects of Fiqah-ul-Hadith"

پی آر نمبر 475/22
 مورخہ 01.12.2022
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
شعبہ حدیث، دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر اہتمام ایک روزہ بین الاقوامی سیمینار اور دو روزہ بین الاقوامی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ بین الاقوامی سیمینار میں کلیدی خطبہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی انڈیا سے تشریف لائے مہمان پروفیسر ڈاکٹر عبید اللہ فہد فلاحی نے دیا اور عہد رسالت میں خواتین کی سماجی سرگرمیاں اور عصری تطبیقات کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے خاندان، معاشرے اور حکومتی سطح پر خواتین کی تعلیم کے بندوبست اور بنیادی حقوق کی فراہمی پر بھر پور زور دیا۔ مہمان خصوصی علامہ سید ارشد سعید شاہ کاظمی مدیر جامعہ انوار العلوم ملتان نے سماجی رویوں میں عدم برداشت حدیث نبویؐ کی روشنی میں کے موضوع پر نہایت خوبصورت گفتگو کی، اپنی گفتگو کے دوران انہوں نے مذہب اسلام سے وابستہ تمام مسالک کے اکابر علماء کے رویوں کی ستائش کے ساتھ ساتھ توجہ دلائی کے سماجی رویوں میں عدم برداشت کی وجہ تمام مسالک کے اکثر وبیشتر اصاغروعوام الناس  ہیں، جوبنیادی اصولوں سے واقفیت کے بغیر فہمِ دین اور فہمِ حدیث کی کوشش کرتے ہیں، اورآپ نے عدم برداشت کی دوسری بڑی وجہ ذاتی انا کی تسکین کو قرار دیا۔ ان حضرات سے قبل صدر شعبہ حدیث وفوکل پرسن ڈاکٹر ابوالحسن شبیر احمدنے خطبہ استقبالیہ میں تمام مہمانوں کو دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے بطور جامعہ عباسیہ اور جامعہ اسلامیہ تعلمِ علوم اسلامیہ پر کردار سے متعلق آگاہ کیا، اور تمام مہمانوں کو یونیورسٹی کے اس پرووگرام میں تشریف لانے پرخوش آمدید کہا۔ جس کے بعد پروفیسر یونس ساجد سابق اسسٹنٹ پروفیسر ایس ای کالج بہاولپورنے عصر حاضر میں تمسک بالحدیث کی اہمیت سے معنون اعزازی خطبہ دیتے ہوئے، مطالعہ حدیث کی ضرورت اور امت مسلمہ کے لئے حدیث رسولؐ سے وابستگی کو ناگزیر قرار دیا۔ آپ کے بعد بہاول پور کی جانی مانی شخصیت سید وسیم اختر صاحب کے برادر سید ذیشان اخترامیر جماعت اسلامی ضلع بہاول پور نے امربالمعروف ونہی عن المنکر کے لئے تمام افراد ِمعاشرہ کے کردار کی اہمیت  پر زور دیا۔ پروگرام کے اختتام پر پروفیسر ڈاکٹر شیخ شفیق الرحمان،ڈین فیکلٹی آف اسلامک لرننگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب اسلامک لرننگ فیکلٹی کی ترقی و توسیع کے لیے خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں اور ان کے وژن کے مطابق ملکی اور بین الاقوامی مذہبی سکالرز جامعہ میں تشریف لاکر اساتذہ اور طلباء وطالبات کے قلوب و اذہان کو منور کرتے ہیں۔ جس میں آپ نے تمام مقررین کے بنیادی نکات سامعین کے گوش گزار کرنے کے ساتھ ساتھ تمام مقررین اور جملہ شرکاء کا خصوصی شکریہ ادا کیا، اور سیمینار کے منتظمین کے لئے کلماتِ داد وتحسین کہے۔ جس کے بعد تمام مہمانوں کو تہنیاتی واعزازی شیلڈز سے نوازا گیا، اور پھر نقیبِ محفل ڈاکٹر شفیق انجم،اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ حدیث نے ورکشاپ کے سیشنز پر بریفنگ دی اور سیمینار کے باقاعدہ اختتام کا اعلان کیا۔


seminar islam

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.